انٹرٹینمنٹ

Ritesh Deshmukh On Pahalgam Terror Attack: رتیش دیش مکھ  نے کہا – ‘کشمیر ہمارا ہے، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کو سنائی کھری کھوٹی

بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ ان دنوں اپنی فلم ’ریڈ 2‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ جس میں وہ اجے دیوگن اور وانی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکار فلم کی تشہیر بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے حال ہی میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

رتیش نے پہلگام حملے پر برہمی کا اظہار کیا

فلمگیان سے بات کرتے ہوئے رتیش دیش مکھ نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اداکار رتیش دیش مکھ نے کہا، “یہ بہت افسوسناک ہے۔ لوگ وہاں چھٹیاں منانے جاتے ہیں۔ اچانک دہشت گرد آتے ہیں اور فائرنگ شروع کردیتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان خاندانوں کے لیے بلکہ پورے ہندوستان کے لیے بڑا صدمہ ہے۔”

’’کشمیر صرف ہندوستان کا حصہ ہے‘‘

رتیش نے مزید کہا، “مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اس معاملے میں سخت ایکشن لے گی۔ کوئی پڑوسی ملک ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ اب ہمیں متحد ہونا ہوگا اور یہ بتانا ہو گا کہ کشمیر بھارت  کا حصہ ہے۔”

پہلگام میں کیا ہوا تھا؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ 22 اپریل کو پہلگام کی وادی بائسرن میں کچھ دہشت گردوں نے سیاحوں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

‘ریڈ 2’ کب ریلیز ہوگی؟

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رتیش دیش مکھ بہت جلد ‘ریڈ 2’ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اداکار ایک خطرناک ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس کا مقابلہ اجے دیوگن سے ہوگا۔ یہ فلم یکم مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔جس کا شائقین کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کا پہلا پارٹ بلاک بسٹر ہٹ ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

23 minutes ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

1 hour ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

1 hour ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

2 hours ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

2 hours ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

2 hours ago