نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 17 اپریل سے 21 اپریل تک علی گڑھ کے دورے پررہیں گے۔ عہدیداروں کے ساتھ نہ صرف سنگھ کے کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا بلکہ صد سالہ پروگراموں پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اے ایم یو کے پروفیسران بھی سنگھ سربراہ موہن بھاگوت سے ان کے دورے کے دوران ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے ملنے کے لیے دہلی سے ناگپورتک رابطے تلاش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے ایم یوکے تقریباً بیس پروفیسرموہن بھاگوت کے ساتھ میٹنگ کے لیے وقت مانگ رہے ہیں۔
تین پروفیسروں کو ملا بھاگوت سے ملنے کا وقت
قابل ذکرہے کہ سنگھ سربراہ 14 سال بعد علی گڑھ آرہے ہیں۔ سال 2011 میں وہ دو دن کے لیے علی گڑھ کے دورے پر آئے تھے، لیکن اس مرتبہ یہ پروگرام پانچ دن کا ہے۔ اس دوران تنظیم (سنگٹھن) کے سینئرعہدیداروں کے ساتھ وزراء، اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی بھی موہن بھاگوت سے ملنے کے لئے وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اب تک کے پروگرام کے مطابق، میٹنگ صرف سنگھ کے عہدیداروں سے ہونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسروں نے بھی ملاقات کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ اگرچہ ایسے پروفیسران کی تعداد 20 (بیس) ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے تین کو موہن بھاگوت سے ملنے کا وقت ملا ہے۔
ملاقات کی خاطر اپنے اثرورسوخ کا استعمال
تاہم پروفیسران ملاقات کے بارے میں کسی سے کوئی معلومات شیئرنہیں کررہے ہیں۔ وہ پروفیسران جنہیں ملنے کا وقت نہیں میسرہورہا ہے، انہوں نے ملاقات کی خاطر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کیا ہے، جس کے بعد انہیں رضا مندی مل گئی ہے۔ وہ اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کررہے ہیں کہ وہ کس طرح آرایس ایس سربراہ سے ملاقات کے لیے وقت نکال سکیں گے۔ وہ دہلی اورناگپورمیں سنگھ کے لیڈروں سے موبائل فون کے ذریعے بھی رابطہ کر رہے ہیں، جبکہ کئی پروفیسروں نے دہلی میں سنگھ لیڈروں سے مل کرموہن بھاگوت سے میٹنگ کے لیے درخواست بھی کی ہے۔
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد پروفیسرانہیں یونیورسٹی کی تاریخ، حال اورمستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ سنگھ کے شعبہ انچارج یوگیش آریہ نے کہا کہ بہت سے لوگ سنگھ سربراہ سے ملنے کی درخواست کررہے ہیں، لیکن اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ سنگھ قیادت کی سطح پرہی لیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس موقع پر شہریوں کو ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم…
خود انحصاری اور اختراع پر مبنی ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، کانکلیو…
ریاستی حکومت کا کہنا ہے ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان…
آپریشنل ری نیوایبل انرجی صلاحیت میں 30 فیصد اضافہ، بھارت میں سب سے بڑی کمپنی…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے 26 اپریل کو دیر رات ہزاروں مبینہ…
سپریم کورٹ نے سڑک حادثے کے متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ پلان بنانے میں…