قومی

Jammu Kashmir Assembly News: جموں وکشمیراسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے مہراج ملک نے بی جے پی اراکین اسمبلی پرلگایا مارپیٹ کے الزام، کیا ہے دعویٰ

AAP MLA Mehraaj Malik News: جموں وکشمیر اسمبلی میں بدھ (9 اپریل) کو بھی وقف قانون سے متعلق ہنگامہ جاری رہا۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے اکلوتے واحد رکن اسمبلی مہراج ملک نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر اسمبلی میں مارپیٹ کا الزام لگایا۔  مہراج ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کی بحث پیپلزڈیوکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے اراکین اسمبلی سے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید سے متعلق ہوئی تھی۔ مہراج ملک نے کہا کہ پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت میں بی جے پی کے اراکین آئے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اسمبلی میں بحث کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں مہراج ملک اورپی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پارا کے درمیان تلخ بحث ہو رہی ہے۔ مہراج ملک کہہ رہے ہیں کہ تم نے (وحید پارا) قوم کے ساتھ غداری کی ہے۔ ان کولگتا ہے کہ مہراج ڈرے گا، ارے ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں پہلی بارکرتا پاجامہ پہن کرشریف بن کرآئے تھے اورآج بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے غنڈہ گردی کی۔ آپ کو بتا دیں کہ مہراج پہلی بار ڈوڈا سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ جموں وکشمیر میں عام آدمی پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ہیں۔

مہراج ملک نے پولیس پرالزام لگاتے ہوئے کہا، ”میں رکن اسمبلی ہوں۔ اگرمافیا اندرہے تو باہرکیا حالت ہوگی۔ مذاق بند کرو۔ ایوان کے اندر ہنگامہ ہو رہا ہے اورایس ایس پی ایسے بات کرے گا۔ میں لیڈرہوں تو بولوں گا۔ میرے خلاف ایسے بات کرے گا۔ مجھ پرحملہ ہوا اورآپ کہہ رہے ہوکہ یہاں کیوں آئے ہو۔ ارے شرم کرو، آپ ان کے اراکین کو حمایت دے رہے ہو۔ پولیس ملی ہوئی ہے۔”

بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے کیا کہا؟

وہیں، بی جے پی کے اراکین وکرم رندھاوا نے کہا کہ اس نے ہندوؤں کو گالی دی ہے۔ دو ٹکے کا انسان، ایم ایل اے بن کرآیا ہے تو کچھ بھی کہے گا؟ انہوں نے ہندوؤں کو گالی دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہندو تلک لگاکرپاپ (گناہ) کرسکتا ہے۔ ہندو تلک لگاکر چوریاں کرسکتا ہے۔ اس کو آج بتائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

28 minutes ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

2 hours ago