اسپورٹس

World Cup 2023 Final: پھر سے کھیلا جائے گا ورلڈ کپ 2023 کا فائنل؟ آسٹریلیا کی بے ایمانی کی وجہ سے آئی سی سی نے لیا فیصلہ؟ جانئے وائرل دعووں کی حقیقت

ICC World Cup 2023 Final: ورلڈ کپ 2023 کو ختم ہوئے دو ہفتے سے زیادہ وقت گزرچکا ہے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر اس ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلہ کو پھر سے کرانے کی بحث ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ فینس ایک بار پھر سے ورلڈ کپ فائنل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے پیچھے وہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ کے ہاتھ سے روہت شرما کا کیچ ٹپک گیا تھا، لیکن انہوں نے بے ایمانی کی اور روہت شرما کو پویلین لوٹنا پڑا۔ ان سب دلیلوں کے درمیان کچھ پوسٹ میں تو واضح طور پر دعوے کئے جا رہے ہیں کہ آئی سی سی نے آخر کار ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پھر سے کرانے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

اس طرح کے دعووں کی بھی یہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ روہت شرما آؤٹ نہیں تھے، لیکن امپائر سمیت کسی نے بھی ان کا کیچ ڈراپ ہونے پر دھیان نہیں دیا، ایسے میں آئی سی سی نے پھر سے فائنل کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کیا واقعی ایسا ممکن ہے اورایسا یقیناً ہونے جا رہا ہے؟ آئیے ہم آپ کو اس دعوے کی حقیقت بتاتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 فائنل کو پھر سے کرانے کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ آئی سی سی نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہ ہی لیا ہے اور نہ ہی لے سکتا ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ نے روہت شرما کا جو کیچ لیا تھا، اس کا ویڈیو آئی سی سی نے خود پوسٹ کیا تھا۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ نے بڑے واضح طور پر کیچ پکڑا تھا اور یہاں روہت شرما بالکل آؤٹ تھے۔

 

دوسری بات یہ بھی کہ اگرکسی مقابلے میں کوئی بے ایمانی سے جیت بھی جاتا ہے تو یہ بات معلوم ہونے کے بعد بھی میچ کا نتیجہ نہ تو پلٹا جاتا ہے اور نہ ہی اسے پھرسے کھیلا جاتا ہے۔ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایک بارارجنٹائنا کے لیجنڈ ڈیئیگومارا ڈونا نے ہاتھ سے گول کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔ یہ بات معلوم ہونے کے بعد بھی ورلڈ کپ کا فائنل نہ تو دوبارہ کرایا گیا اور نہ ہی ری شیڈول  ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  WTC Updated Points Table: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان کو چھوڑا پیچھے، پاکستانی ٹیم ٹاپ پر قابض

تو پھراس طرح کے دعوے کیوں؟

یوٹیوب سے لے کر انسٹا تک، جو بھی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کو دوبارہ ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، وہ یوزرس (صارفین) صرف اورصرف کرکٹ مداحوں کو گمراہ کرکے اپنا ویوز بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ یوزرس فرضی نیوز چینلس کا نام رکھ رکھ کراس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ لائکس، شیئراورسبسکرپشن ملے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

31 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago