بھارت ایکسپریس۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آج حج 2024 کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذکورہ ادارہ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ 2024 کا حج 2023 کی حج پالیسی کے مطابق ہی ہوگا۔ آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عمل 4دسمبر سے شروع ہو گا اور 20 دسبمرفارم جمع کر نے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ فارم بھرنے کی سہولت ریاستی حج کمیٹی کے دفتر لکھنؤ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی دستیاب رہیں گی ۔ کسی بھی قسم کے امداد کے لیے حج کمیٹی اترپردیش کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ “حج سویدھا” کے ذریعے بھی آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے حج گائیڈ لائنز میں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…