انٹرٹینمنٹ

Animal Box Office Collection: اینیمل کا باکس آفس پر جلوہ، تین دن میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی مقبول فلم ’اینیمل‘ باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ریلیز کے تین دن کے اندر ہی فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

اینیمل باکس آفس کلیکشن

فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس پر 63.8 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا۔ دوسرے دن 66.27  کروڑ اور تیسرے دن 72.50  کروڑ کمائے۔ کل ملاکر فلم نے ریلیز کے تین دنوں میں 202.57 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرلیا ہے۔ ہندوستان میں اس فلم نے تین دنوں میں 236 کروڑ روپئے کی کمائی کرلی ہے۔

’اینیمل رنبیر کپور کے کیریئر کی بلاک بسٹر فلم بنی

اس فلم میں باپ-بیٹے کے رشتے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ فلم میں انل کپورنے رنبیرکپورکے والد کا کردار نبھایا ہے۔ رشمیکا مندانا کے ساتھ رنبیرکپورکی کیمسٹری ناظرین کی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ بابی دیول نے بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کومتاثرکیا ہے۔ ’اینیمل‘ رنبیر کپورکے کیریئرکی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے۔ رنبیر کپورکی ’اینیمل‘اس وقت پوری دنیا کے باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ رنبیر کپور کی اس فلم سے متعلق فینس کے درمیان کافی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں رنبیر کپور کی کئی فلمیں فلاپ ثابت ہوئی ہیں، لیکن ان کی فلم ’اینیمل‘ ایک بار پھر ناظرین کا رخ سنیما گھروں کی طرف موڑنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ فلم اس وقت متعلق چاروں طرف سرخیوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Ileana D’Cruz Quit Film Industry: فلمی سفر کو الوداع کہہ رہی ہیں اداکارہ الیانا ڈی کروز، سامنے آئی یہ بڑی وجہ

جلد ہی 300 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرلے گی ’اینیمل‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم ’اینیمل‘ 100 کروڑ روپئے کے بجٹ پر بنی ہے۔ ’اینیمل‘ جلد ہی پوری دنیا میں 300 کروڑ روپئے کا اعدادوشمار حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور کا ایکشن موڈ فینس کو کافی پسند آیا ہے۔ سنیما گھروں میں دھمال مچانے کے بعد یہ فلم اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس بارے میں ابھی کوئی باضابطہ جانکاری نہیں ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts