T20 World Cup 2026: ٹیم انڈیا نے 2026 کا ٹی-20 ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ اس ٹی-20 ورلڈ کپ میں کھیلا گیا ایک میچ جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے۔ آئی سی سی نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ یہ پورا معاملہ کناڈا میں چینل سی بی سی کی جانب سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کی ریلیزکے بعد سامنے آیا ہے۔
ای ایس پی این کرک انفوکے حوالے سے آنے والی معلومات کے مطابق، اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی بی) نے بین الاقوامی سطح پرآئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی پرکرکٹ کینیڈا کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا کی طرف سے پھینکا گیا اوورجانچ کے دائرے میں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینل سی بی سی نے کرپشن، کرکٹ اور کرائم نام سے 43 منٹ کی ڈاکیومنٹری ریلیز کی تھی۔ اس میں کناڈا اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کیوی ٹیم کی بلے بازی کے دوران پھینکا گایا پانچواں اوور جانچ کے دائرے میں ہے۔ یہ اوور ہندوستانی نژاد کے دلپریت باجوا نے پھینکا تھا۔
دلپریت باجوا نے کناڈا کی طرف سے اننگ کا پانچواں اوور پھینکا۔ اس اوور کی پہلی گیند وائیڈ پھینکی گئی۔ اس اوورمیں انہوں نے 15 رن دیئے تھے۔ اس سے پہلے کناڈا کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی تھی اور کیوی بلے بازوں پر لگام کسی ہوئی تھی۔
اینڈریوایفگریوکی طرف سے اس معاملے میں کہا گیا، اے سی یواس معاملے کے بارے میں جانکاری ہے۔ ابھی اس معاملے میں کسی بھی الزام پر تبصرہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ آئی سی سی ممبران سے متعلق گورننس کے معاملات کی تحقیقات آئی سی سی کی نگرانی میں کی جائیں گی۔ سی بی سی کی طرف سے سامنے آئی اس دستاویزی فلم میں اور بھی کئی انکشاف ہوئے ہیں۔ اس کے مطابق، ٹیم کے الیکشن کے وقت سینئر، افسران کچھ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا دباو بناتے ہیں۔ ایسا سال 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوران بھی کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…