اسپورٹس

New Zealand World Cup Squad: نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کی حرکتیں وائرل، جانیں کیا ہے معاملہ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ (NZC) کی سوشل میڈیا ٹیم پیر کے روز اس وقت سرخیوں میں آگئی جب کرکٹرز کے اہل خانہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ‘X’ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘ہماری 2023 کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم کو ان کے نمبر ون فین کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں۔’ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کو ان کی جرسی نمبروں سے متعارف کرایا۔

 

 ولیمسن کا ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کھیلنا مشکوک

اس دل کو چھو لینے والی ویڈیو میں کین ولیمسن کی فیملی، ٹرینٹ بولٹ کے بیٹے، راچن رویندرا کے والدین اور جمی نیشم کی دادی کو دیکھا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر کین ولیمسن کریں گے جو اس سال مارچ سے ٹانگ کی انجری (اے سی ایل) میں مبتلا ہیں اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔

یہ ٹیم 2019 میں منعقدہ آخری ورلڈ کپ میں رنر اپ تھی۔ لارڈز میں منعقدہ فائنل میں انہیں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ مقررہ اوورز اور پھر سپر اوور میں میچ برابر ہونے کے بعد باؤنڈری گنتی کے اصول کی وجہ سے انگلینڈ جیت گیا۔ ولیمسن اور ٹم ساؤتھی ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہیں۔ یہ دونوں 2011 سے اب تک تین کرکٹ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

درج ذیل ہے نیوزی لینڈ کی 2023 ورلڈ کپ ٹیم

کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی اور ول ینگ۔

ٹم سیفرٹ کو کیا گیا باہر

نیوزی لینڈ کے نوجوان ٹاپ آرڈر بلے باز فن ایلن اور بیک اپ وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے، کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نے ٹام لیتھم کو ٹیم میں واحد وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ، فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے، جو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورہ انگلینڈ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ورلڈ کپ کے لیے انتخاب سے بھی محروم رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

10 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago