اسپورٹس

IND vs ENG: حیدرآباد ٹیسٹ سے ایک روز قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پلیئنگ الیون کا کیا اعلان ، یہ کھلاڑی کریں گے ڈیبیو

: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز جمعرات 25 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں دونوں ٹیموں کے پلیئنگ الیون پر جمی ہوئی تھیں۔ اب انگلینڈ کی ٹیم نے حیدرآباد میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں کئی میچ وننگ کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم کی کمان بین اسٹوکس کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔

 ہندوستان  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فوکس (وکٹ کیپر)، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ، جیک لیچ۔

ٹام ہارٹلے ڈیبیو کریں گے۔

 ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کی پلیئنگ الیون سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹام ہارٹلے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹام ہارٹلے نے ابھی تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ اب ٹام ہندوستانی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔

ہندوستان کی ٹرننگ پچ کو دیکھتے ہوئے بین فاکس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ہیری بروک کی عدم موجودگی کے باعث جونی بیرسٹو کو پلیئنگ الیون میں جگہ مل گئی ہے۔ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں چھ بلے باز، ایک وکٹ کیپر بلے باز، تین اسپن بولرز اور ایک فاسٹ بولر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نقطہ نظر سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بہت اہم ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اب یہ ٹیسٹ سیریز جیت کر دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے اپنے اپنے دعوے پیش کریں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

2 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

2 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

3 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

3 hours ago