بھارت ایکسپریس۔
DC vs RR IPL 2024: دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلس کو 20 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم نے اس جیت کے ساتھ پلے آف کی امیدوں کو برقراررکھا ہے۔ ٹاس ہارکردہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہو21 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ دہلی کے لئے جیک فریجرمییک گرگ 50 اورابھیشیک پیرول نے طوفانی اندازمیں 65 رن بنائے۔ جب راجستھان ہدف کا تعاقب کرنے اتری تویشسوی جیسوال اننگ کی دوسرے ہی گیند پروکٹ گنوا بیٹھے۔ جیسوال نے 4 رن بنائے اور جوس بٹلرنے 19 رنوں کا تعاون دیا۔ راجستھان کی طرف سے سبسے زیادہ رن کپتان سنجو سیمسن نے بنائے۔ سیمسن 49 گیندوں میں 119 رنوں کی طوفانی اننگ کھیل کر دہلی کو جیت سے دور دھکیلتے ہوئے چلے گئے۔
222 رنوں کے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے راجستھان رائلس پاورپلے اووروں میں 2 وکٹ کے نقصان پر 67 رن بناچکی تھی۔ آئندہ اووروں میں رنوں کی رفتار تیزی سے آگے بڑھی کیونکہ ریان پراگ بھی طوفانی انداز میں بلے بازی کررہے تھے۔ اس درمیان 11ویں اوورمیں پراگ 27 رنوں کے اسکور پرآوٹ ہوگئے۔ اس اننگ کے دوران انہوں نے ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ اس کے بعد شبھم دوبے ایک اینڈ سے ڈٹے رہے۔ وہیں، سنجو سیمسن مسلسل گیندبازوں کی کٹائی کرنے میں لگے تھے۔ تاہم سنجو سیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد اننگ بکھر گئی۔
راجستھان کے لئے سیمسن نے کھیلی 86 رنوں کی اننگ
دہلی کے لئے ہدف کا پیچھا کرنے اتری راجستھان کی ٹیم 20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 201 رن ہی بناسکے۔ سیمسن 86 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ بٹلر 19 رن بناکرپویلین لوٹے۔ یشسوی 4 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 27 رنوں کا تعاون دیا۔ شبھمن دوبے نے 25 رنوں کا تعاون دیا۔ روومین پاول 13 رن بناکرپویلین لوٹے۔ راجستھان کی اننگ کے دوران دہلی کے لئے خلیل احمد، مکیش کمار اورکلدیپ یادو نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ اکشرپٹیل اور راسخ ڈار کو 1-1 وکٹ ملا۔
دہلی کے لئے فریجر-پوریل کی شاندار کارکردگی
دہلی نے 20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 221 رن بنائے۔ اس کے لئے فریجر نے 20 گیندوں میں 50 رن بنائے تھے۔ ابھیشیک نے 36 گیندوں میں 65 رن بنائے تھے۔ اکشرپٹیل اوررشبھ پنت 15-15 رن بناکرآوٹ ہوئے تھے۔ اسٹبس نے 41 رنوں کی اہم اننگ کھیلی تھی۔ اس دوران راجستھان کے لئے گیند بازی کرتے ہوئے آراشون نے تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ بولٹ، سندیپ اور چہل کو ایک ایک وکٹ ملے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…