اس وقت پورے ملک میں آئی پی ایل کا خمار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئی پی ایل کے دوران کئی ایسے موومنٹس بھی کیپچرہوئے ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے۔ شاہ رخ خان جب بھی اسٹیڈیم میں جاتے ہیں تو کچھ ایسا ہی کرتے ہیں، جس کی ہرطرف بحث ہوتی ہے۔ اس باربھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ حال ہی میں ہوئے آئی پی ایل میچ کے دوران شاہ رخ خان نے کرکٹر پرتھوی شا کی رومرڈ گرل فرینڈ سے کچھ اس طرح ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔
پرتھوی شا کو رومرڈ گرل فرینڈ سے ملے کنگ خان
دراصل، کولکاتا نائٹ رائیڈرس اوردہلی کیپٹلس میچ کے بعد شاہ رخ خان اسٹیڈیم میں پہنچے۔ یہاں ان کی ملاقات پرتھوی شا کی رومرڈ گرل فرینڈ ندھی تاپڑیا سے ہوئی۔ ندھی کو دیکھتے ہی کنگ خان نے انہیں گلے سے لگا لیا۔ اس کے بعد ان سے خوب ساری باتیں بھی کیں۔
ندھی نے شیئرکیا کنگ خان کے ساتھ ملاقات کا ویڈیو
ندھی بھی شاہ رخ خان سے مل کراتنی خوش نظرآئیں، جیسے ان کا کوئی خواب پورا ہوگیا ہو۔ کنگ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کے ویڈیوکوندھی نے ہی اپنے انسٹا گرام پرپوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں کنگ خان ندھی کوگلے لگاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس کے بعد وہ ندھی سے کچھ باتیں بھی کرتے ہیں۔ اس دوران ندھی کے چہرے پر بھی خوشی واضح طور پر نظرآرہی ہے۔ وہ نظریں جھکائے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو پریوزرس نے کیا کمنٹس
ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے ندھی نے کیپشن میں لکھا- ”میں اگرکہوں تم سا کوئی… کائنات میں نہیں ہے کہیں”۔ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں بھی یہی گانا بج رہا ہے۔ لُک کی بات کریں تو اس دوران شاہ رخ خان اپنی ٹیم کی جرسی میں نظرآئے۔ وہیں ندھی شارٹ ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس ویڈیو پر فینس بھی کمنٹ کرکے کنگ خان کی تعریف کر رہے ہیں۔
ایک یوزر(صارف) نے لکھا ہے- ”جس طرح کنگ خان نے گلے لگایا اوراس کے سرپر اپنا ہاتھ رکھا وہ دکھاتا ہے کہ وہ اپنے سے چھوٹے کو کس طرح سے عزت دیتے ہیں۔” ایک اور یوزر نے لکھا- ‘میں ایس آرکے کا ہگ (گلے لگانا) فیل کرسکتی ہوں۔’ ایک اوریوزرنے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا- ”شاہ رخ خان وہ آدمی ہے جو ہر عورت اپنی زندگی میں چاہتی ہے۔”
کیا کرتی ہیں ندھی تپاڑیا؟
واضح رہے کہ ندھی تپاڑیا پیشے سے ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ ندھی کا نام پچھلے کچھ وقت سے کرکٹر پرتھوی شا کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔ حالانکہ دونوں نے کھل کرابھی تک اپنے رشتے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…