بھارت ایکسپریس۔
اسرائیل نے غزہ پٹی کے رفح شہر میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسی درمیان اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے رفح میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ حماس کے پرچم کو ہٹا کراسرائیلی پرچم لگا دیئے گئے ہیں۔ جب تک ہم جیتیں گے نہیں، کارروائی جاری رکھیں گے۔ اس طرح سے اسرائیلی فوج نے رفح کی راہداری کا غزہ کی طرف سے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گویا اسرائیلی فوج نے غزہ کو رفح راہداری کے سے سامان کی ترسیل کی نئی ناکہ بندی کا رفح پر حملے سے پہلے بندو بست کر لیا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جب سے اسرائیلی فوج نے رفح سے فلسطینیوں کے جبری اںخلا کا اعلان کررکھا ہے۔ یہ اسرائیل کے رفح پرمنظم زمینی حملے کی طرف ایک اورپیش قدمی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے منگل کے روزاس سلسلے میں اپنے اعلان میں راہداری کے اس بظاہرجزوی کنٹرول کوآپریشنل کنٹرول کا نام دیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی اداروں اوران کے کارکنوں کوہٹا نے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ محض ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے ‘اونروا ‘ کے سربراہ فلپ لازارینی کو چوتھی باررفح کے راستے غزہ میں داخل ہونے سے روکا تھا۔ اب امدادی کارروائیوں سے امدادی ادارے تقریبا بے دخل کردیئے گئے ہیں۔ علاقے میں اسرائیلی فورسزپچھلی رات سے کافی سرگرم ہیں۔ خصوصاً مشرقی رفح کے علاقے میں جس پراسرائیلی فوج کا ابتدائی فوکس محسوس کیا جا رہا ہے اوریہاں سے فلسطینیوں کونکال رہی ہے۔ منگل ہی کی صبح ایک پریس بریفنگ میں اسرائیل کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ کرم شالوم نامی راہداری کواسرائیل نے بند کردیا ہے۔ اب کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد رفح کی راہداری کو بھی غزہ کی جانب سے اسرائیلی فوج نے عملاً اپنے کنٹرول میں لے کربند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Israel-Hamas Cease Fire: اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی کے امکان کو تقویت؟ حماس نے تمام شرائط کو تسلیم کرلیا
رفح پرحملہ کے درمیان اسرائیل کو امریکہ کی وارننگ
سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ثالثی کرنے والے ممالک نے حماس کے ذریعہ قبول کی گئی تجویز کےدرمیان رکاوٹوں پر پھرسے تبادلہ خیال شروع کیا ہے۔ قطرکے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد کو قاہرہ میں بھیج رہے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے بھی افسران قاہرہ پہنچ رہے ہیں۔ مگررفح میں اپنے حملے جاری رکھنے کے اشارے دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے رفح پرحملے جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ رفح غزہ کی سب سے گھنی آبادی والا علاقہ ہے۔ ان حملوں پرامریکہ، اسرائیل کو وارننگ بھی دے چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…