اسپورٹس

ODI World Cup 2023: احمد آباد سے شروع ہو رہا ہے کرکٹ کا مہاکمبھ، 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے ورلڈ کپ کے 48 میچ

ODI World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 کا آغاز احمد آباد سے ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں آخری بار فائنل میں مدمقابل ہوئی تھیں۔ انگلینڈ نے ٹائٹل جیتا تھا۔ اب ایک بار پھر مقابلہ ہوگا۔ ورلڈ کپ میں کل 48 میچ کھیلے جائیں گے جو کہ بھارت کے 10 شہروں میں منعقد ہوں گے۔ جس میں 10 ٹیموں کے 150 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کرکٹ کے اس مہاکمبھ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین آئیں گے۔

کہاں کھیلے جائیں گے میچ ؟

ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سمیت 10 گراؤنڈز پر میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میں حیدرآباد کا راجیو گاندھی اسٹیڈیم، دھرم شالہ کا ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دہلی کا ارون جیٹلی اسٹیڈیم، چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، لکھنؤ کا بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، پونے کا مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، ایم چناسوامی اسٹیڈیم، ممبئی کا وانکھیڑے اسٹیڈیم اور کولکاتہ کا ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 میں 10 ٹیموں کے 150 کھلاڑی حصہ لیں گے

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 15 کھلاڑی رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس بار ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل سے قبل آخری میچ 12 نومبر کو بھارت اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اور سیمی فائنل میچ کہاں کھیلے جائیں گے؟

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر کو ایڈن گارڈنز، کولکاتہ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi: بی جے پی نے ایک پوسٹر کے ذریعہ راہل گاندھی کو بتایا راون

پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

بھارت کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے جو 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد افغانستان سے مقابلہ ہے۔ یہ میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

37 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago