اسپورٹس

BGT Perth Test: ہندوستانی ٹیم کی خراب شروعات، ٹیم انڈیا نے 82 رنز پر گنوائے 6 وکٹ، ٹاپ بلے باز بڑا اسکور کرنے میں رہے ناکام

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ سے آغاز ہو گیا ہے۔ جسپریت بمراہ کی قیادت میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا نے لنچ تک چار وکٹ گنوا دیے۔ اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں ہی وکٹیں گنوانا شروع کر دیں۔ یشسوی جیسوال 8 گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل بھی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ انہوں نے 23 گیندوں کا سامنا کیا۔

اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی 12 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد ہیزل ووڈ کی گیند پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ لنچ سے پہلے ہندوستان کو ایک اور دھچکا کے ایل راہل کی شکل میں لگا۔ اوپننگ میں آنے والے راہل ایلکس کیری کے ہاتھوں مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ راہل نے 74 گیندوں میں 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس طرح لنچ تک 25 اوورز کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے تھے۔ ٹیم انڈیا کی جدوجہد جاری ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گھر پر سیریز 0-3 سے ہار چکی تھی۔ وہاں بھی ہندوستانی بلے بازوں کی جدوجہد جاری رہی۔

ہندوستانی ٹیم اس میچ میں روہت شرما کے بغیر کھیل رہی ہے جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ اس سے قبل اس میچ میں ہندوستان نے نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کو اپنی پہلی ٹیسٹ کیپ دی۔ ہندوستان نے 2018-19 اور 2020-21 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی کو 2-1 سے جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔

پرتھ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے 11 کھلاڑی کھیل 

ہندوستان: یشاسوی جیسوال، کے ایل راہل، دیو دت پڈیکل، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل، واشنگٹن سندر، نتیش کمار ریڈی، جسپریت بمراہ (کپتان)، ہرشیت رانا اور محمد سراج۔

آسٹریلیا: نیتھن میک سوینی، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش، ایلکس کیری (وکٹ)، پیٹ کمنز (سی)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

25 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

52 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago