-بھارت ایکسپریس
Maharashtra Assembly Election Results 2024: مہاراشٹر کی سیاست میں اب تک اتنے الٹ پھیرہوچکے ہیں کہ ریاست کے کسی امکان سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔ نتائج کس کے حق میں آئیں گے تو یہ کل پتہ چل جائے گا، لیکن اس کے بعد کیا ہوگا، کون کس کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گا یا نہیں بنا پائے گا، اس کا پتہ لگا پانا مشکل ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر نارائن رانے کے بیان نے انتخابی نتائج سے پہلے کھلبلی مچا دی ہے۔
نارائن رانے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار بھی مہایتی کے ساتھ آسکتے ہیں۔ شرد پوار ایک ہوشیار لیڈر ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے مفاد میں فیصلہ لے سکتے ہیں۔ نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج میں کچھ ہی گھنٹے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ادھوٹھاکرے اورآدتیہ ٹھاکرے پربھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد ادھو ٹھاکرے اورآدتیہ ٹھاکرے کے لئے سڑک پرچلنا مشکل ہوجائے گا۔ نارائن رانے نے سابق وزیراعلیٰ پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے صرف دو دن کے لئے سکریٹریٹ گئے تھے۔
دیویندر فڑنویس نے کہی یہ بڑی بات؟
حالانکہ عظیم اتحاد میں شامل بی جے پی، این سی پی (اجیت پوارگروپ) اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا گروپ کے درمیان فی الحال کوئی عوامی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ ساگرپراہم میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ دوپہرمیں نتائج واضح ہونے کے بعد عظیم اتحاد کی پارٹی آزاد اراکین اسمبلی اور باغیوں سے بات چیت شروع کرے گی۔ وہیں مہایوتی میں جانے کے امکان سے متعلق شرد پوار کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ یہ نارائن رانے کا صرف دعویٰ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…