سن رائزرز حیدرآباد آج پنجاب کنگز سے ٹکرائے گی، جانیں پلیئنگ الیون کیا ہوگی
Punjab Kings Playing 11: پنجاب کنگزجس نے اپنے آخری میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہارا ہوا میچ جیتا تھا، آج اپنے گھر پر سن رائزرس حیدرآباد کا سامنا کرے گا۔ اس میچ میں پنجاب کنگز کی پلیئنگ الیون میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ گیارہ گیندوں میں نصف سنچری بنانے والے دھماکہ خیز بلے باز آشوتوش شرما کو آج پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
آشوتوش نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کے خلاف صرف 17 گیندوں میں 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ششانک سنگھ کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنی ٹیم کو تقریبا ً ہارے ہوئے میچ کو جیت میں بدل دیا۔ اس سے قبل آشوتوش شرما نے بھی گیارہ گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
آشوتوش نے گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلی گئی ۔سید مشتاق علی ٹرافی میں کافی سرخیاں اپنے نام کی تھیں ۔جب انہوں نے صرف گیارہ گیندوں میں نصف سنچری بنا کر یوراج سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر کھیلے۔
آج کا پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتا ہے
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف پنجاب کنگز کی پلیئنگ الیون کے بارے میں بات کریں تو کپتان شیکھر دھون اور جونی بیرسٹو اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر پربھسمرن سنگھ، چوتھے نمبر پر سکندر رضا، پانچویں نمبر پر جیت شرما، چھٹے نمبر پر ششانک سنگھ اور ساتویں نمبر پر آشوتوش شرما کھیل سکتے ہیں۔ اس کے بعد سیم کرن بھی بیٹنگ یونٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ راہول چاہر اور ہرپریت برار اسپن کا شعبہ سنبھال سکتے ہیں ۔جب کہ کاگیسو ربادا اور ہرشل پٹیل فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ سنبھال سکتے ہیں۔ جب کہ ارشدیپ سنگھ امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔
حیدرآباد کے خلاف پنجاب کے ممکنہ پلیئنگ الیون – شیکھر دھون (کپتان)، جونی بیرسٹو، پربھسمرن سنگھ، سیم کرن، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، سکندر رضا، آشوتوش شرما، ہرپریت برار، ہرشل پٹیل، کگیسو ربادا۔
امپیکٹ پلیئر- ارشدیپ سنگھ۔
بھارت ایکسپریس
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…