بین الاقوامی

Cairo Ceasefire Negotiations: حماس نے قاہرہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا

حماس نے 6 ہفتوں کے لئے جنگ بندی کی نئی تجاویزسامنے آنے پران کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ تجاویزمیں اسرائیلیوں اورفلسطینیوں دونوں کی بدلے میں رہائی کی تجویز بھی شامل ہے۔ حماس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ تجاویزقاہرہ میں ہونے والے جنگی بندی مذاکرات کے دوران سامنے آئی ہیں۔ اسرائیل ان دنوں اپنے سب سے بڑے اتحای امریکہ سمیت کئی دوسرے ملکوں کی طرف سے سخت دباؤ میں ہے کہ وہ جنگ بندی پر اتفاق کرے۔ حتیٰ کہ اسے اس مسلسل جنگی سلسلے میں اب تک اسلحہ سپلائی کرنے والے ملکوں کی طرف سے بھی جنگ بندی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

حماس کے مذاکرات سے متعلق قریبی ذرائع نے پیرکے روزبتایا کہ قاہرہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی عمل کے دوران سامنے آنے والی نئی تجاویزپرحماس کی قیادت غورکررہی ہے۔ ان تجاویزمیں ڈیڑھ ماہ کے لئے جنگ بندی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی خواتین اوربچوں کی رہائی اور اس کے بدلے میں 900 فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ‘جنگ بندی کی صورت میں پہلا مرحلہ ان بےگھر اور نقل مکانی پر مجبور کر دیے گئے غزہ کے فلسطییوں کا اپنے علاقوں اور گھروں میں واپس آنا ہوگا۔ نیز یومیہ بنیادوں پر 400 سے 500 کی تعداد میں ٹرک امدادی سامان اور خوراک کے ساتھ غزہ میں داخل ہو سکیں گے۔ جہاں اس وقت اقوام متحدہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ غزہ کو قحط کا خطرہ ہے۔

دریں اثناء جب مذاکراتی عمل جاری تھا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو یہ انتباہ کر رہے تھے کہ اسرائیل نے رفح میں فوجی حملے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے اور حملے کی تاریخ کا تعین کرلیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق طے شدہ تاریخ کے تحت فوجیں رفح پر حملہ شروع کریں گی۔ تاہم یاہو نے ویڈیو بیان میں اس بارے میں کسی متعین تاریخ کا ذکر نہیں کیا کہ یہ کون سی تاریخ ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا ‘حماس پر فتح حاصل کرنے کے لیے رفح پر حملہ بہت ضروری ہے۔’

خیال رہے رفح میں اس وقت تقریباً 15 لاکھ کے بے گھرفلسطینی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے یہاں جمع ہیں اوررفح کا یہ چھوٹا سا شہرانتہائی گنجان آباد پناہ گاہ کے طورپرفلسطینیوں کے لئے موجود ہے۔ رفح پر حملے کی صورت فلسطینیوں کے لیے مزید کسی پناہ گزینی کی جگہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کے بعد عالمی رہنماؤں اور انسانی بنیادوں پر یقین رکھنے والے ادارے الرٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ نے اپنا مؤقف دہرایا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے کی صورت میں نہ صرف یہ کہ شہری آبادیوں کا بہت زیادہ نقصان اور تباہی ہوگی بلکہ یہ خود اسرائیلی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہوگا۔

بشکریہ العربیہ اردو 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

13 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago