اسپورٹس

Asia Cup 2023: ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا، یہ اسٹار فاسٹ بولر ٹورنامنٹ سے باہر

Asia Cup 2023: پاکستان بھلے ہی 2023 کے ایشیا کپ کا میزبان ہو لیکن اس بار یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ دراصل بھارت نے پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر سے ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ فی الحال، 2023 کے ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے، بنگلہ دیشی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہیں۔

دراصل ایشیا کپ 2023، 30 اگست سے شروع ہونا ہے۔ اب اس کے آغاز سے چند دن پہلے بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بنگلہ دیش کے اسٹار فاسٹ باؤلر عبادت حسین انجری کے باعث 2023 کے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے عبادت حسین کے رپلیسمنٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ عبادت حسین گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف سیریز میں زخمی ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود انہیں ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ فٹ نہیں ہیں۔ ایسے میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ 20 سالہ ان کیپڈ کھلاڑی تنظیم حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Aziz Qureshi: مسلمانوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں-سابق گورنر عزیز قریشی کا متنازع بیان

ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ – شاکب الحسن (کپتان)، لٹن داس، نظم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شورفول اسلام، نسیم احمد، مہدی حسن ، محمد نعیم، شمیم ​​حسین، تنزید حسن۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago