بھارت ایکسپریس۔
راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی میسورو جیل سے پانچ بعد رہا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جیل سے باہر آتے ہی کہا تھا کہ میں ساری سچائی باہر لاؤں گا۔ اب انہوں نے خاموشی توڑی ہے اور پریس کانفرنس کرکے راکھی ساونت کے ساتھ شادی اورطلاق پرکئی سنسنی خیز انکشاف کئے۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی اور ان پر پیٹنے، اسلام قبول کرنے کے لئے مجبورکرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ انہوں نے ان سے بہت سارے پیسے لئے اور زیورات چوری کرلئے۔
عادل خان نے کہا- رتیش سے مل کر مجھے دھوکہ دے رہی تھیں راکھی
ان کی ملاقات کیسے ہوئی، اس بارے میں بات کرتے ہوئے عادل درانی کہتے ہیں، مجھے راکھی سے 2021 میں ممبئی میں ایک فیملی فرینڈ نے ملوایا تھا۔ ہم نے ایک دوسرے کے نمبرلئے اور بات چیت شروع کی۔ مجھے اس وقت راکھی ساونت کے ماضی کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم تھا، سوائے اس حقیقت کے کہ ان کی پہلی شادی رتیش سنگھ سے ہوئی تھی، جو طلاق پر ختم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شادی نہیں چلی کیونکہ رتیش نے اپنی اہلیہ کو طلاق نہیں دیا تھا۔ کچھ ماہ کی بات چیت کے بعد راکھی اور میں نے 29 مئی، 2022 کو اسلامی رسم ورواج سے شادی کرلی، جس کے بعد 2 جولائی، 2022 کو رجسٹریشن ہوا۔
راکھی ساونت اپنے پہلے شوہر سے کرتی تھیں بات چیت
عادل درانی کا مزید کہا ہے کہ راکھی ساونت گزشتہ سال اکتوبر میں لندن کے ایک پروگرام سے لوٹنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ رتیش کے رابطے میں تھیں اور مجھے دھوکہ دے رہی تھیں۔ جب میں نے ان سے رتیش کے ساتھ ریلیشن شپ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے میڈیا میں مجھ پر بے وفائی کرنے کا الزام لگایا۔ اپنی زندگی میں بدامنی سے پریشان ہوکر میں نے طلاق مانگا۔ وہ مجھے اس شرط پر طلاق دینے کے لئے راضی ہوئیں کہ میں اسے ان کے اور رتیش کے بارے میں میرے پاس موجود سبھی ثبوت مہیا کراؤں گا۔ حالانکہ ان کا ارادہ مجھے پھنسانے کا تھا۔ 7 فروری کو انہوں نے مجھے اپنا سامان لینے کے لئے اپنے گھر پر بلایا اور میرے وہاں پہنچنے کے بعد مجھ سے ایک اور موقع دینے کی گزارش کی۔
راکھی نے مجھے دھوکے سے جیل بھیجا
غیرمتوقع طور پر دروازے کی گھنٹی بجی اورمجھے یہ دیکھ کرحیرانی ہوئی کہ میں نے باہر پولیس کو دیکھا۔ انہوں نے انہیں بتایا کہ میں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی، جس کے بعد مجھے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد میں انہوں نے مجھ پر گھریلو تشدد کے ساتھ زبردست چھونے تک کا الزام لگایا ہے۔ غیرفطری جنسی تعلقات کی رپورٹ نگیٹیو آئی اور 22 فروری کو مجھے ضمانت دے دی گئی۔ حالانکہ 10 فروری کو مجھے پتہ چلا کہ ایک ایرانی خاتون نے میرے خلاف آبروریزی کی شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد 21 افروری کو مجھے میسور جیل بھیج دیا گیا۔
ایرانی خاتون کو راکھی ساونت نے دیئے تھے پیسے
ایرانی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ عادل درانی اور وہ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ حالانکہ انہوں نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا وہ ایسی شخص ہیں، جن کی میں نے اقتصادی مدد کی تھی۔ میں نے ان کی پڑھائی پر 31 لاکھ روپئے سے زیادہ خرچ کئے ہوں گے اور یہاں تک کہ ان کے کینسر کے علاج کے لئے ایران میں ان کی ماں کو بھی پیسے بھیجے ہوں گے۔ وہ میری قریبی دوست تھی اور میں نے راکھی ساونت سے اس کی دو بار ملاقات کرائی۔ سب کچھ چھوڑ کر میں کسی ایسے شخص کے ساتھ آبروریزی کرسکتا ہوں، جو میرے ساتھ پانچ سال سے زیادہ وقت سے رشتے میں ہونے کا دعویٰ کرتا ہے؟ راکھی ساونت نے میرے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرانے کے لئے انہیں متاثرکیا۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے انہیں تین لاکھ روپئے دیئے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ مجھ سے ملنے والے 25 لاکھ روپئے وہ سبھی الزام واپس لینے اور اسے بالی وود میں اسٹار بنانے کے لئے تقسیم کردیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…