اسپورٹس

Indian Cricket Team: ٹیم انڈیا کےسلیکشن  سے بی سی سی آئی کا  بڑھا سر درد ، کیا ان کھلاڑیوں کو ملے گی جگہ ؟

  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کے اعلان کو لے کر سسپنس ہے۔  خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا اعلان منگل کو کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے اعلان سے پہلے اتوار کو نئی دہلی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور کوچ راہول ڈریوڈ کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ ان تینوں کے درمیان ملاقات تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ اس لیے مانا جا رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ممکن ہے۔

سنجو سیمسن اور کے ایل راہول کو بولڈ ہوسکتے ہیں!

انڈین ایکسپریس کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹیم انڈیا کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سنجو سیمسن اور کے ایل راہول کا پتہ کٹ سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رشبھ پنت بھارتی کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر اجیت آگرکر اور کوچ راہول ڈریوڈ کی بطور وکٹ کیپر پہلی پسند ہیں۔اس لیے اس کھلاڑی کو کے ایل راہول اور سنجو سیمسن پر ترجیح مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی بڑی معلومات سامنے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج میٹنگ کے بعد چیف سلیکٹر کر سکتے ہیں ٹیم انڈیا کا اعلان

کیا ان کھلاڑیوں کو جگہ ملے گی؟

یہ بھی پڑھیں:سنجے راوت نے کہا، ‘مہاراشٹر میں بی جے پی کا انتم سنسکار، اس لیے پی ایم مودی کی آتمایہاں بھٹک رہی ہے

انڈین ایکسپریس کے مطابق یوزویندر چہل کو مایوس ہونا پڑ سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوزویندر چہل نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔لیکن اس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں جگہ بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے مسلسل شاندار بلے بازی کرنے والے شیوم دوبے کو بھی ٹیم انڈیا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شبمن گل، ریان پراگ، اکشر پٹیل اور خلیل احمد ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم انڈیا کے ساتھ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

6 hours ago