بھارت ایکسپریس۔
JDS MP Prajwal Revanna Sex Scandal Case: سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجّول ریونّا کا نام سیکس اسکینڈل میں سامنے آرہا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے درمیان پرجّول ریونّا کا فحش ویڈیو سوشل میڈیا پرآگ کی طرح پھیل گیا ہے۔ ایسے میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) نے پرجّول ریونّا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان کی خود کی پارٹی نے پرجّول ریونّا کو معطل کردیا ہے۔ جے ڈی ایس نے ایس آئی ٹی کی جانچ تک انہیں پارٹی سے معطل کیا ہے۔ اس درمیان پرجّول ریونّا کے چچا اور جے ڈی ایس لیڈرایچ ڈی کمارسوامی نے معاملے میں بڑا بیان دیا ہے۔
کمارا سوامی نے کیا کہا؟
ایچ ڈی کمارسوامی نے بھتیجے پرجّول ریونّا کے سیکس اسکینڈل معاملے پرخاموشی توڑتے ہوئے خود کو معاملے سے الگ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرجّول ریونّا اس کے لئے خود ذمہ دار ہیں تو ان کے پوری فیملی پرالزام کیوں لگائے جا رہے ہیں؟ اسی کے ساتھ کمارسوامی نے اسے کانگریس کی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس نے سابق وزیراعظم کو بدنام کرنے کے لئے انتخابی موسم میں یہ سازش کی ہے۔
پرجّول ریونّا خود ذمہ دار: کمارا سوامی
میڈیا سے بات چیت کے دوران کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ یہ کانگریس کی سازش ہے۔ وہ ہماری فیملی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس میں میری یا دیوگوڑا جی کا کیا رول ہے؟ پرجّول ریونّا معاملے میں ہم ذمہ دارنہیں ہیں۔ یہ پرجّول ریونّا کا ذاتی معاملہ ہے۔ وہ ہمارے رابطے میں نہیں ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پرجّول ریونّا کو حکومت کے سامنے لایا جائے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ 24 اپریل کو کرناٹک کے رکن پارلیمنٹ پرجّول ریونّا کا فحش ویڈیو سامنے آیا تھا۔ حالانکہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پرجّول ریونّا جرمنی چلے گئے۔ ایسے میں پرجّول ریونّا ملک سے فرار ہیں اور خواتین کمیشن نے کرناٹک حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں اب جے ڈی ایس نے پرجّول ریونّا کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…