‘انڈیا’ اتحاد کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، “…ملک کے 65 فیصد سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی ہی وزیر اعظم بنیں۔ 2019 میں ہر کوئی نتیش کمار کا نام لے رہے تھے لیکن نتیش کمار ابھی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہیں، ابھی ایسا کوئی نام نہیں ہے… آپ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی سے موازنہ نہیں کر سکتے۔
نریندر مودی کا ‘انڈیا’ اتحاد کے وزیر اعظم کےامیدوار پر حملہ
کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ‘انڈیا’ اتحاد کے وزیر اعظم امیدوار کے حوالے سے انڈیا بلاک کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ “انڈیا بلاک ایک فارمولہ لے کر آیا ہے۔ جس کے تحت اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کو ایک ہر ایک ایک سال کے وزیر اعظم کا عہدہ ملے گا۔
اجیت پوار نے کیا کہا سنیے
مہاراشٹر لوک سبھا انتخابات کا تیسرا مرحلہ
مہاراشٹر میں تیسرے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لیے 7 مئی کو 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ مہاراشٹر کی 48 میں سے 11 سیٹوں پر ووٹر حکمراں مہاوتی اتحاد اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی ( ایم وی اے) کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ حکمراں مہایوتی اتحاد میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی شندے سینا، بی جے پی اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں رائے گڑھ، بارامتی، عثمان آباد، لاتور، سولاپور، مادھا، سانگلی، ستارا، رتناگیری،سندھو درگ، کولہاپور اور ہتکنانگلے کی لوک سبھا سیٹیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…