اسپورٹس

IPL 2025 Resume Date: آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچ کب کھیلے جائیں گے؟ بی سی سی آئی نے تیار کی بڑی حکمت عملی

IPL 2025 Resume Date: آئی پی ایل 2025 کے دوبارہ شروع ہونے پر کل یعنی 11 مئی کو فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ اپڈیٹ ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیزفائرپررضامندی کے بعد آیا ہے۔ ہفتہ (10 مئی) کی شام 5 بجے سے ہندوستان اورپاکستان دونوں کی طرف سے فائرنگ روک دی گئی ہے۔ اس کے فوراً بعد ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے آئی پی ایل 2025 ٹورنا منٹ کو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی ٹورنا منٹ میں پلے آف مرحلے سے پہلے 13 مقابلے (پنجاب-دہلی میچ سمیت کھیلے جانے باقی ہیں۔

آئی پی ایل 2025 میں 8 مئی کوپنجاب کنگس بنام دہلی کیپٹلس میچ کھیلا جا رہا تھا۔ مقابلے میں 10.1 اوورکا ہی کھیل ہوپایا تھا، تبھی تکنیکی خرابی کا حوالہ دے کر میچ کو روک دیا گیا اور کچھ دیربعد میدان کو خالی بھی کروا دیا گیا تھا۔ بعد میں آئی پی ایل چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے انکشاف کیا کہ میدان میں کسی بھگدڑکے حادثہ سے بچنے کے لئے تکنیکی خرابی کا سہارا لیا گیا تھا۔

ان تین مقامات پرکرائے جاسکتے ہیں آئی پی ایل

اسی درمیان ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق، آئی پی ایل 2025کے مقابلوں کے لئے تین میدانوں کومنتخب کیا جاسکتا ہے۔ یہ تین میدان بنگلوروکا ایم چنا سوامی اسٹیڈیم، چنئی کا چیپاک اسٹیڈیم اورحیدرآباد کا راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہوسکتے ہیں، یہ بھی اپڈیٹ ہے کہ آئی پی ایل 2025  کودوبارہ شروع کرنے کی تاریخ طے کرنے کے لئے بی سی سی آئی افسرجلد میٹنگ کرسکتے ہیں۔

ایک ہفتے کے لئے کیا گیا تھا معطل

آپ کو بتا دیں کہ 9 مئی کو بی سی سی آئی نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ آئی پی ایل  2025 کوایک ہفتے کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ ٹورنا منٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلا دہلی کیپٹلس اورپنجاب کنگس کے درمیان کھیلا جاسکتا ہے۔ جو8 مئی کوسیکورٹی وجوہات سے مکمل نہیں ہوپایا تھا۔ ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد آئی پی ایل نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

11 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago