بین الاقوامی

شہباز شریف نے چین کو بتایا سب سے اہم دوست، امریکہ سمیت تمام سعوی عرب، قطر، یو اے ای کا ادا کیا شکریہ، پاکستانی فوج اور عوام سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد دیر رات پاکستانی عوام کو خطاب کیا۔ انہوں نے ہند-پاک کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ اسلامی ممالک کودیا۔ انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ زاید بن النہیان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی کا شکرگزار ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ  ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیواربن جاتے ہیں، ہندوستان  نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا بھرمیں یہ  واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودا اورغیرت مند ہے۔ شہبازشریف کا کہن ہے کہ ہم پربلاجوازجنگ مسلط کی گئی، ہندوستان کے الزامات پرتحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کیا، ہندوستان نے شہری آباد کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر ہندوستان نے ہم پربلا جواز جنگ مسلط کی، حالیہ دنوں میں دشمن نے جوکیا وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا، دشمن کی جارحیت کا افواجِ پاکستان نے بھرپورجواب دیا، پاکستان نے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی۔

ہندوستان سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پاکستانی وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا کہ جو ملاقات میزپرہونی تھی، اب میدان جنگ میں ہوگی۔ ہندوستان نے پاکستان کی حرمت کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی، ہندوستان  نے ڈرون حملوں سے پاکستان کے صبرکا امتحان لیا، کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے ایک بارپھر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا  کہ ہندوستان کے ایئربیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے، افواجِ پاکستان نے چند گھنٹوں میں ہندوستان کی توپوں کو خاموش کردیا، پورا ملک پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پرفتح حاصل ہوئی ہے، لمحۂ شکر ہے جس میں قوم نے افواجِ پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اپنی اور قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، چیف آف ایئراسٹاف ظہیربابراوران کے جوانوں کو شاباشی دیتا ہوں، افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

17 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago