قومی

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

بامبے ہائی کورٹ نے مسافرخانہ کومنہدم کرنے کی کارروائی پرلگی روک برقراررکھی ہے۔ پیرتک انہدام کی کارروائی پرروک جاری رہے گی۔ پیرکوہائی کورٹ درخواست گزاروں کے تفصیلی دلائل سنے گی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ پیرتک احاطے میں کسی کوبھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کوپھٹکاربھی لگائی۔ ہائی کورٹ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کوگمراہ نہ کریں، ایسا پائے جانے پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

ہائی کورٹ نے کہا- جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے

ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم لوگوں کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ اگروہاں کوئی حادثہ ہوا توذمہ دار کون ہوگا؟ درخواست گزاروں کی نمازادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔ میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس سے پہلے تین بارعمارت منہدم ہوچکی ہے۔ یہ مسافرخانہ ممبئی کے بھنڈی بازارمیں پاک موڈیا اسٹریٹ پرواقع ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ عمارت داؤد ابراہیم سے وابستہ ہے۔ داؤد ابراہیم نے اپنا بچپن اورجوانی اسی مسافرخانہ میں گزاری تھی۔ اس احاطے کے سامنے داؤد کا ایک ٹوٹا ہوا مکان بھی موجود ہے اوروہ یہاں واقع ایک مسجد میں نمازبھی ادا کرتا تھا۔ داؤد کا بھائی اقبال کاسکربھی اسی علاقے میں رہتا تھا۔

انتہائی خستہ حال ہے عمارت

بی ایم سی کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی خستہ حال ہے، لیکن مقامی لوگ عمارت گرائے جانے کی مخالفت کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے بائیں جانب کونے میں ایک چھوٹا سا کمرہ ہے، جوعبادت گاہ ہے۔ ہائی کورٹ میں عرضی دائرکرکے مطالبہ کیا گیا تھا کہ 16 نومبر2026 کے حکم کومنسوخ کیا جائے۔ پاک موڈیا اسٹریٹ وہی علاقہ ہے، جہاں داؤد ابراہیم کی پیدائش ہوئی، اس کا بچپن گزرا اورابتدائی اسکولی تعلیم ہوئی۔ یہیں سے داؤد نے مقامی لڑکوں کوجمع کرکے اپنے جرائم کے سلطنت یعنی ڈی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ اسی پاک موڈیا اسٹریٹ میں پٹھان گینگ نے داؤد کے بھائی شبیرابراہیم کا قتل کیا تھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لئے داؤد ابراہیم نے راما نائک اوربڑا راجن کے گروہ کے ساتھ مل کرسماد پٹھان کا قتل کروایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

8 minutes ago