بین الاقوامی

Drone Attack on Prison in Sudan: سوڈان کی سینٹرل جیل پر ڈرون حملہ، 19 قیدی ہلاک، 45 سے زائد زخمی

خرطوم: مغربی سوڈان کے شمالی کوردوفان ریاست کے شہر العبید میں واقع سینٹرل جیل پر ہفتے کے روز ڈرون حملے کیے گئے۔ اس حملے میں کم از کم 19 قیدی ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ جانکاری طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے دی۔

العبید اسپتال کے ایک طبی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسپتال میں 19 لاشیں اور 45 زخمی لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جیل کی عمارت کے قریب موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’تین ڈرونز نے پانچ میزائل فائر کیے جن میں سے تین براہ راست جیل کی عمارت اور اس علاقے پر گرے جہاں قیدی رہتے تھے۔‘‘

ایک اور عینی شاہد نے کہا، ’’جیل کے اندر ابھی بھی امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔‘‘ ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پیرا ملٹری فورس ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے حال ہی میں العبید سمیت سوڈانی مسلح افواج (SAF) کے زیر کنٹرول علاقوں میں فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات پر ڈرون حملے تیز کر دیے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آر ایس ایف نے پورٹ سوڈان پر ساتویں روز بھی ڈرون حملے جاری رکھے۔ یہ شہر مئی 2023 سے ملک کا انتظامی دارالحکومت بن گیا ہے۔ حالانکہ، RSF نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اپریل 2023 کے وسط سے سوڈان میں ایس اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق 15 ملین سے زائد افراد اس تنازعے کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

16 minutes ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

43 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

45 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

1 hour ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago