انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Trolled on Ceasefire: جنگ بندی پر پوسٹ کرنے کے بعد کر دیا ڈیلیٹ…’آپریشن سندور‘ پر ٹرول ہو گئے سلمان خان، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ممبئی: ہندوستان اور پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کچھ ایسا لکھ دیا کہ وہ ٹرول گینگ کے نشانے پر آ گئے۔

’بجرنگی بھائی جان‘ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’جنگ بندی کے لیے خدا کا شکر ہے۔‘‘ حالانکہ، بعد میں سلمان نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ نیٹیزنز اب جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرنے، لیکن مسلح افواج کے ’آپریشن سندور‘ پر ان کی خاموشی کے لیے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ہے۔ سلمان پر سخت تنقید کرنے والے تبصروں کا ’ایکس‘ پر سیلاب آگیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’’سیز فائر تب تک چلا جب تک سلمان خان کی فلم سینما گھروں میں چلتی ہے۔ ایک اور تبصرے میں لکھا، ’’یہ تمام بالی ووڈ ایکٹوسٹ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر، رنبیر وغیرہ کی پاکستان/مشرق وسطیٰ میں بہت زیادہ فین فالوونگ ہے۔ ان ستاروں نے خلیجی ممالک میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ بھارتی راشٹروادیوں کی طرف سے انہیں یا ان کے کاروباری مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔‘‘

ایک نیٹیزن نے لکھا، ’’میں سلمان کا گزشتہ 15 سال سے مداح تھا، لیکن آج سے میں ان سے نفرت کرنے لگا ہوں، جب جنگ چل رہی تھی، اس نے ایک بار بھی ٹویٹ نہیں کیا، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، تو انہوں نے ٹویٹ کر دی، پھر جب پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو انہوں نے پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا، یہ کیا بزدلی ہے، ملک سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔‘‘

ایک اور نیٹیزن نے لکھا، ’’وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی لڑکیوں کا غلام ہے، وہ ان کی نظروں میں ہیرو بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستانیوں کی پرواہ کرنے کے بجائے اس کی اصلیت دیکھو۔ وہ دشمنوں کے ساتھ مل کر اپنے ملک سے غداری کر رہا ہے۔‘‘

ایک تبصرہ میں کہا گیا، ’’سلمان خان نے ’جنگ بندی کے لیے خدا کا شکر‘ پوسٹ کیا اور اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ درد میں خاموشی، اور جنگ بندی کے بعد پُھسپُھساہَٹ ؟ ہمدردی مت دکھاؤ سلمان خان… گھاس میں چھپا سانپ۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی جھڑپوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

8 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

9 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

9 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

10 hours ago