ممبئی انڈینس نے روہت شرما کوایک بارپھراپنا کپتان مقررکردیا ہے۔ فرنچائزی نے آج شام 5 بج کر45 منٹ پران کی کپتانی کا باضابطہ اعلان کیا۔ روہت شرما کو2013 میں پہلی بارممبئی انڈینس کا کپتان بنایا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو5 مرتبہ چیمپئن بنایا۔ تاہم 2024 کے سیزن سے پہلے انہیں کپتانی سے ہٹا کرہاردک پانڈیا کوٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ پانڈیا اب ٹریڈ کے ذریعے پنجاب منتقل ہوگئے ہیں۔ ایک بارپھرکپتان بننے پر روہت شرما نے کہا، ’’ممبئی انڈینز میری زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ رہی ہے اور اس ٹیم کی کپتانی کرنے پرمجھے ہمیشہ فخررہا ہے۔‘‘
روہت کی کپتانی میں ممبئی نے 5 بار جیتا آئی پی ایل
روہت شرما نے اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو پہلی مرتبہ 2013 میں آئی پی ایل کا خطاب دلایا تھا۔ اس کے بعد وہ 2023 تک ٹیم کے کپتان رہے۔ اس دوران ممبئی نے 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں بھی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ روہت کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر کافی تنازع ہوا تھا۔ ممبئی انڈینز کے مداح اس فیصلے سے ناراض تھے اور اس کا اظہار اسٹیڈیم میں بھی دیکھنے کو ملا، جہاں ہاردک پانڈیا کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی رہی مایوس کن
2024 میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی انڈینز 10ویں مقام پر رہی، یعنی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری نمبر پر۔ 2025 میں ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لیکن کوالیفائر-2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سیزن میں بھی ممبئی انڈینز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ٹیم نویں مقام پر رہی۔ 14 میچوں میں سے اسے 10 میں شکست ہوئی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور ممبئی انڈینز کے راستے الگ ہوگئے۔ فرنچائز کو نئے کپتان کی تلاش تھی اور اب اس نے ایک بار پھر روہت شرما پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
نیتا امبانی نے روہت کی واپسی پر خوشی ظاہر کی
ممبئی انڈینس کی مالک نیتا امبانی نے روہت شرما کی دوبارہ کپتانی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے 2011 میں روہت کے لیے بولی لگائی تھی اوراسی لمحے سے وہ ہمارے ممبئی انڈینس خاندان کا حصہ بن گئے۔ مجھے آج بھی وہ نوجوان روہت یاد ہیں، جوہمارے ساتھ جڑے تھے۔ اتنے برسوں میں انہیں ایک کرکٹر، چیمپئن، لیڈراورایک بہترین خاندانی انسان کے طورپرآگے بڑھتے دیکھنا ہمارے لیے خوشی اوراعزازکی بات رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ممبئی انڈینس کے 20ویں سیزن کا جشن مناتے ہوئے روہت کو ایک بارپھرٹیم کی قیادت کرتے دیکھنا ہم سب کے لیے خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے ہمیں کئی شاندار یادیں دی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ ہماری پلٹن کے لیے وہ کتنے اہم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ نیا باب روہت، ہماری ٹیم اور ممبئی انڈینز سے محبت کرنے والے لاکھوں مداحوں کے لیے فخر کے مزید لمحات لے کر آئے گا۔ روہت، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘
آئی پی ایل 2027 کے لیے ممبئی انڈینز کا اسکواڈ
آئی پی ایل 2027 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 16 دسمبرکوگوا میں ہوگی۔ اس سے قبل ممبئی انڈینس نے 16 کھلاڑیوں کوبرقراررکھا ہے، جن میں ٹریڈ کے ذریعہ ٹیم میں شامل ہونے والے ارشدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔ روہت شرما، سوریہ کماریادو، جسپریت بمراہ، تلک ورما، نم دھیر، اشونی کمار، کوربن بوش، مشیل سینٹنر، کوئنٹن ڈی کاک، رگھوشرما، راج انگد باوا، ریان ریکلٹن، شاردل ٹھاکر، شیرفین ردرفورڈ، ول جیکس اورارشدیپ سنگھ (ٹریڈ کے ذریعے شامل) ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…
خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…
عدالت نے یو پی پی ایس سی کو ریزرویشن اور میرٹ کی بنیاد پر نئی…
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…
دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…
امت شاہ اس سے پہلے اکتوبر میں درگا پوجا کے تہوار کے دوران دو روزہ…