نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 30 نومبر کو ایک روزہ دورے پر کولکاتا پہنچیں گے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مغربی بنگال یونٹ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے آئین گورو پروگرام میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان کا آئین 26 نومبر 1949 کو منظور کیا گیا تھا۔ ہر سال اس تاریخ کو سرکاری اداروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے یومِ آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے بی جے پی ایک ہفتے تک چلنے والی آئین گورو مہم کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا آغاز جمعرات کو مغربی بنگال میں ہوا۔
نیشنل لائبریری میں منعقد ہوگا پروگرام
یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شمیق بھٹاچاریہ اور ریاست کے کئی سینئر رہنماؤں نے جمعرات کو مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی۔اگرچہ ریاستی حکومت اور مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے ابھی تک امت شاہ کے دورے کا باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے ایک رکن نے ان کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں امت شاہ کے دفتر سے 30 نومبر کے دورے کو منظوری مل گئی ہے۔ریاستی کمیٹی کے رکن کے مطابق، امت شاہ 30 نومبر کو کولکاتا کی نیشنل لائبریری میں منعقد ہونے والے ’آئین گورو‘ پروگرام میں شرکت کریں گے اور اسی دن نئی دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔
اکتوبر میں بھی دو روزہ دورے پر آئے تھے امت شاہ
امت شاہ اس سے پہلے اکتوبر میں درگا پوجا کے تہوار کے دوران دو روزہ دورے پر مغربی بنگال آئے تھے۔دوسری جانب جمعرات کی دوپہر مغربی بنگال اسمبلی کے احاطے میں یومِ آئین کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یومِ آئین منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ ان کا الزام تھا کہ ان میں سے کئی جماعتیں ماضی میں آئینی اقدار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
حد بندی کے بعد لوک سبھا میں کل نشستوں کی تعداد 850 تک ہوسکتی ہے۔…
راکیش سچان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاستی حکومت…
آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ سریندرپرساد یادو نے کہا کہ لوک سبھا کی سیٹیں بڑھنے سے…
کھاوڑا پروجیکٹ ایک دور دراز اور نمکین زمین پر تیار کیا جا رہا ہے، جو…
موہت اگروال کووارانسی کے پولیس کمشنرسے پریاگ راج کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ…
سابق چیف جسٹس بی آرگوئی نے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکوخط لکھ کرالزام لگایا ہے کہ کالجیم…