آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔
حد بندی بل (ڈیلمیٹیشن بل) سے متعلق انڈیا الائنس میں اختلافات کی صورت حال سامنے آرہی ہے۔ آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ سریندرپرساد یادو نے اس معاملے پربڑا بیان دیتے ہوئے حد بندی کی حمایت کی ہے۔ جمعہ (27 نومبر2026) کوگیا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی اورترقی کے بڑھتے دباؤکودیکھتے ہوئے حد بندی اب ہونی چاہئے۔
آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لوک سبھا کی سیٹیں بڑھنے سے عوام اورعوامی نمائندوں دونوں کوفائدہ ہوگا۔ ملک اوردنیا میں آبادی بڑھی ہے۔ ایسے میں حکومت پرترقی اوررقبے کے لحاظ سے دباؤبھی بڑھ گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ وسائل اورترقیاتی کاموں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے، اس لیے آبادی کے تناسب سے حد بندی ضروری ہے۔
سریندریادونے کہا کہ 2027 میں جب آبادی بڑھنے کی بات سامنے آئے گی، تب اچانک کیا کیا جائے گا؟ کسی بھی کام کے لیے پہلے سے تیاری کرنی پڑتی ہے۔ اگرحد بندی کی تیاری ابھی سے نہیں کی گئی توآگے مشکلات پیش آ سکتی ہیں، اس لیے حد بندی اب ہونی چاہئے۔ اس سے عوامی نمائندوں کواپنے حلقوں میں کام کرنے کے زیادہ مواقع ملیں گے اورعوام کوبھی ترقی کے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں گے۔
’آبادی کے تناسب سے نمائندگی بڑھنی چاہئے‘
لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ اس کے حق میں ہیں۔ آبادی کے تناسب سے نمائندگی بڑھنی چاہئے، تاکہ عوام کے مسائل کوپارلیمنٹ میں بہترطریقے سے اٹھایا جا سکے۔ آئندہ انتخابات میں کس کوووٹ دیں گے، اس سوال پررکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ووٹ دینا خفیہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی، امت شاہ یا سمراٹ چودھری سے بھی کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔ ووٹنگ کے وقت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہی اس کا پتہ چلتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
کھاوڑا پروجیکٹ ایک دور دراز اور نمکین زمین پر تیار کیا جا رہا ہے، جو…
موہت اگروال کووارانسی کے پولیس کمشنرسے پریاگ راج کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ…
سابق چیف جسٹس بی آرگوئی نے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکوخط لکھ کرالزام لگایا ہے کہ کالجیم…
لکشمی سنگھ کے تبادلے کی خبریں ہر طرف گردش کر رہی ہیں، لیکن دنیا بھر…
وزیر اعظم مودی کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ مشہور شلوک شریمد بھاگوت مہاپُران…
آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…