قومی

Former CJI BR Gavai Letter to President Droupadi Murmu: ’’کالجیم کی سفارشات میں مداخلت کریں‘‘، سابق چیف جسٹس بی آر گوئی نے صدرجمہوریہ کو خط لکھ کر ظاہر کی تشویش

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق چیف جسٹس (سی جے آئی) بی آرگوئی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری اورتبادلے کے سلسلے میں کالجیم کے موجودہ طریقہ کارپرشدید تشویش ظاہرکی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پرصدرجمہوریہ دروپدی مرموکوایک تفصیلی خط لکھا ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ حالیہ سفارشات میں اہلیت، تنوع اورشمولیت کے اصولوں کو نظراندازکرتے ہوئے ایک مخصوص برادری کے امیدواروں کوترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ سے آئینی ذمہ داریوں کے تحت اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ایک مخصوص برادری کو ترجیح دینے کا الزام

سابق چیف جسٹس نے ایک فکرمند شہری کی حیثیت سے لکھے گئے اس خط میں واضح کیا ہے کہ وہ یہ خط کسی غصے کے تحت نہیں بلکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ان کے دورمیں کالجیم نے ہمیشہ درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، دیگرپسماندہ طبقات (اوبی سی)، اقلیتوں، خواتین اورعمومی طبقات کے درمیان توازن برقراررکھنے کی کوشش کی۔ تاہم، حالیہ واقعات میں ایک مخصوص برادری کو خوش کرنے اورنوازنے پرتوجہ دی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی آبادی میں 5 فیصد سے بھی کم حصہ رکھنے والی ایک برادری کی سپریم کورٹ میں نمائندگی 40 فیصد سے زیادہ رہی ہے، جوحالیہ برسوں میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے پروفیسرجارج گیڈبائسس کے مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ 1950 سے 1989 کے درمیان بھی سپریم کورٹ کی ایک تہائی سے زیادہ نشستوں پراسی برادری کے افراد فائزرہے تھے اورجمہوریہ کے 75 سال بعد بھی یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

اعداد و شمارکے ذریعہ غیرمساوی نمائندگی کی نشاندہی

سابق چیف جسٹس گوئی نے اعلیٰ عدلیہ میں پسماندہ اور محروم طبقات کی کم نمائندگی کواجاگرکرنے کے لیے مارچ 2025 میں مرکزی وزیرقانون کی جانب سے راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے اعداد وشماراوردیگرریکارڈ کا حوالہ دیا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے سلسلے میں ذات کا اندراج نہ ہونا بھی اس مسئلے کا ایک حصہ ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹسوں کے تبادلوں پرسوال

سابق چیف جسٹس نے حال ہی میں ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں تبادلے کی سفارشات کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایک چیف جسٹس، جنہیں پہلے ایک ہائی کورٹ سے نسبتاً چھوٹی ہائی کورٹ اورپھران کے زیر قیادت کالجیم کی جانب سے ملک کی چھوٹی ہائی کورٹوں میں سے ایک میں منتقل کیا گیا تھا، اب ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے کی بنیاد پربڑی ہائی کورٹ میں بھیج کرنوازا گیا ہے۔ ان کے مطابق، اس چیف جسٹس کے لیے راستہ ہموارکرنے کی غرض سے ایک دوسری ہائی کورٹ کے قابل اورمحنتی چیف جسٹس کوچھوٹی ہائی کورٹ میں منتقل کردیا گیا۔ سابق چیف جسٹس نے اس اقدام کومحنتی اورمحروم طبقات سے تعلق رکھنے والے ججوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا قراردیا ہے۔ خط میں ایک اور معاملے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں اپنے اصل ہائی کورٹ سے سزا کے طورپرمنتقل کیے گئے ایک جج کوبعد میں بڑی اوراہم ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا کرنوازے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 124(2) کا حوالہ، صدرجمہوریہ سے مداخلت کی اپیل

سابق چیف جسٹس نے آئین کے آرٹیکل 124(2) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی تشریحات نے اگرچہ کالجیم کی سفارشات کو فیصلہ کن حیثیت دی ہے، لیکن اس سے نہ توکالجیم جواب دہی سے آزاد ہوجاتا ہے اورنہ ہی صدرکا عہدہ آئین کے تحفظ کی ذمہ داری سے مستثنیٰ ہوتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عدالتی تقرریوں میں حکومت بھی ایک اہم فریق ہے اورپارلیمنٹ وحکومت وقتاً فوقتاً کالجیم سے محروم طبقات کومناسب نمائندگی دینے کی درخواست کرتی رہی ہیں۔ خط کے آخرمیں انہوں نے صدرجمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کے اس اہم ستون میں مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب مداخلت کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Prashant Kumar

Recent Posts

Transfer of 28 IPS officers in UP: یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے 28 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، لکشمی سنگھ بنیں غازی آباد کی پولیس کمشنر

موہت اگروال کووارانسی کے پولیس کمشنرسے پریاگ راج کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ…

7 minutes ago

PModi shared a Sanskrit Subhashitam: علم والوں کی صحبت میں بامقصد گفتگو سے عقل و شعور نکھرتا ہے، وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت کا شلوک

وزیر اعظم مودی کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ مشہور شلوک شریمد بھاگوت مہاپُران…

1 hour ago

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

2 hours ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

3 hours ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

4 hours ago