انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan On Operation Sindoor: ’آپریشن سندور‘ پرسیف علی خان کا بڑا بیان، کہا- ‘میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں

Saif Ali Khan On Operation Sindoor: ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی سے متعلق ہرکوئی اپنی رائے دے رہا ہے۔ وہیں ہندوستانی حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ جس طرح پہلگام حملے کا بدلہ لیا، اسے لے کر بھی خواب ستائش کی جارہی ہے۔ اسے لے کرفلمی ہستیاں بھی تعریف کرنے سے پیچھے نہیں رہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان نے بھی ‘آپریشن سندور’ کا سپورٹ کیا ہے اورپہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کہی ہے۔

نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق، سیف علی خان نے ہندوستانی حکومت کے قدم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا- ”میں اپنی حکومت اورپہلگام میں بے گناہ لوگوں کوقتل عام پران کے رسپانس کے ساتھ پوری طرح سے اتحاد اورسپورٹ میں کھڑا ہوں۔”

ہندوستانی فوج کوسیف علی خان نے دی سلامی

سیف علی خان نے پہلگام حملے میں شہید ہوئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ ہونے کی بھی بات کہی۔ اداکارنے کہا- ”میری ہمدردی اوردعائیں, ہماری زمین پرہوئے اس حالیہ دہشت گردانہ حملے کی تشدد سے ٹوٹ چکی فیملی کے ساتھ ہیں۔ اس دوران سیف نے ہندوستانی فوج کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے کہا، ”میں ہمارے مسلح اہلکاروں کی بہادری اورہمت کو سلام کرتا ہوں اورہمیں محفوظ رکھنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سبھی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں۔ جے جوان، جے ہند۔”

سیف علی خان کا ورک فرنٹ

ورک فرنٹ پرسیف علی خان ان دنوں اپنی حالیہ ریلیزفلم ‘جویل تھیف’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ نیٹ فلکس پرریلیز ہوئی اداکار کی اس فلم میں جے دیپ اہلاوت اور نکیتا دتہ بھی لیڈ رول میں دکھائی دیئے ہیں۔ اب اداکار کے پاس 2016 کی موہن لال اسٹارر ملیالم فلم ‘اوپّم کی آنے والی ہندی ریکمیک ہے۔ فلمساز پریہ درشن کی کی اس فلم میں ان کے ساتھ بابی دیول اوراکشے کماربھی نظرآئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

28 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

29 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago