قومی

PM Modi completes 25 years of governance: وزیراعظم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل، بی جے پی شروع کرے گی ’سیوا دوت مہم‘، 25 دن تک عوام کے درمیان رہیں گے سینئررہنما

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی اس مہم کو ’سیوا دوت ابھیان‘ کا نام دے رہی ہے۔ یہ مہم یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک مسلسل 25 دن جاری رہے گی۔ اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور کارکنان تنظیمی سرگرمیوں کو دفاتر تک محدود رکھنے کے بجائے براہِ راست عوام کے درمیان پہنچ کر ان سے رابطہ اور تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس پورے پروگرام کے انتظام اور نگرانی کی ذمہ داری بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ہریش دویدی کو سونپی گئی ہے۔ پارٹی کی حکمت عملی کے مطابق سینئر لیڈروں کو مختلف اسمبلی حلقوں میں بھیجا جائے گا، جہاں وہ مہم کے دوران مقامی سطح پر وقت گزاریں گے۔ یہ لیڈر گاؤں، قصبوں اور شہروں میں پہنچ کر شہریوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے معلوم کریں گے۔

مختلف سرکاری اسکیموں  کا لیا جائے گا جائزہ

بی جے پی اس مہم کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف فلاحی اسکیمیں لوگوں تک کتنے مؤثر انداز میں پہنچ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مستفیدین کو ان اسکیموں کا حقیقی فائدہ کس حد تک مل رہا ہے۔ پارٹی کی توجہ صرف تشہیر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ زمینی سطح سے عوامی آرا اور ردعمل جمع کرنے پر بھی ہوگی۔ اس مہم میں ’سیوا دوت‘ کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ یہ کارکنان اسمبلی حلقوں، منڈلوں، گاؤں اور وارڈ کی سطح پر سرگرم رہیں گے۔ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو سرکاری اسکیموں کی معلومات فراہم کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ان اسکیموں سے فائدہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی اہل شخص اب تک کسی اسکیم سے وابستہ نہیں ہو سکا ہے تو اس کے اندراج میں بھی مدد کی جائے گی۔

شکایات اور تجاویز بھی جمع کی جائیں گی

’سیوا دوت‘ صرف سرکاری اسکیموں کی معلومات فراہم کرنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مقامی مسائل، عوامی شکایات اور لوگوں کی تجاویز بھی درج کریں گے۔ ان معلومات کو انتظامیہ اور حکومت تک پہنچایا جائے گا تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ اس عمل سے عوام کی توقعات اور زمینی سطح کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ بی جے پی کی خصوصی توجہ ان ریاستوں پر رہے گی جہاں مستقبل قریب میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اتر پردیش اور پنجاب سمیت دیگر انتخابی ریاستوں میں سینئر لیڈروں کے پروگرام زیادہ رکھے جائیں گے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ اس مہم کے ذریعے پارٹی عوام سے براہِ راست رابطہ بڑھانے کے ساتھ یہ بھی جانچنا چاہتی ہے کہ سرکاری اسکیموں کا اثر انتخابی حمایت میں کس حد تک تبدیل ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے یوپی اردو اکادمی کی تشکیل، چودھری کیف الوریٰ انصاری ایک بار پھر اکادمی کے چیئرمین نامزد

فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین شفاعت حسین کو بنایا گیا ہے۔ فخرالدین علی…

1 hour ago

PM Awas Yojana: پچاس کروڑ افراد غربت سے باہر، بھارتیہ نیائے سنہتا کا بھی ذکر، یوم آئین پر وزیر اعظم نریندر مودی کا مضمون

وزیر اعظم نے کہا کہ رہائش، اجولا اور آیوشمان بھارت جیسی فلاحی اسکیموں کے ذریعے…

2 hours ago