یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے قبل یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اردو داں طبقے کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے تحلیل اترپردیش اردواکادمی کی تشکیل کی گئی ہے۔ چودھری کیف الوریٰ کودوسری باریوپی اردو اکادمی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی چودھری کیف الوریٰ سال 2021 سے سال 2023 تک اس عہدے پرفائز رہ چکے ہیں۔ حالانکہ 12 ستمبر 2023 کو ان کی مدت مکمل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے کوئی کمیٹی نہیں تھی، لیکن یوپی کے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھران پربھروسہ جتایا ہے۔ چودھری کیف الوریٰ کا تعلق یوپی کے گورکھپور سے ہے۔ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی ساتھیوں میں شمارہوتے ہیں اور اسی بنیاد پردوسری بارانہیں اکادمی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔
ساتھ ہی فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین شفاعت حسین کو بنایا گیا ہے۔ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی ایک ادبی وثقافتی ادارہ ہے، جولکھنؤ، اترپردیش میں قائم ہے اوربھارت کے پانچویں صدرفخرالدین علی احمد کے نام سے منسوب ہے۔ یہ ادارہ بنیادی طورپراردو، عربی اورفارسی زبانوں اورادب کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔
چودھری کیف الوریٰ کوچیئرمین بنائے جانے کے بعد اردو داں طبقے میں خوشی کا ماحول دیکھنے کومل رہا ہے کہ تقریباً تین سال کے بعد اردواکادمی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اترپردیش اردواکادمی اردوزبان وادب کے فروغ، ادباء کی عزت افزائی، کتابوں کی اشاعت، وظائف اورادبی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس طرح سے اب ان تمام اسکیموں کورفتارمل سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین…
وزیر اعظم نے کہا کہ رہائش، اجولا اور آیوشمان بھارت جیسی فلاحی اسکیموں کے ذریعے…
کانگریس ہائی کمان نے آئندہ 2027 کے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظرتنظیم میں بڑی…
پروگرام کے کنوینر اور مرحوم منور رانا کے صاحبزادے تبریز رانا نے بتایا کہ اس…
ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 18ویں برسی پر فضائیہ کے سربراہ نے شہیدوں اور متاثرین…
بہار حکومت کے 2023 کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، سابق…