قومی

India-Pakistan Ceasefire: سیز فائر کے بعد بھی سری نگر میں تیز دھماکوں کا دعویٰ، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پاکستان پرہوئے سخت برہم

Jammu and Kashmir CM Omar Abdullah on India-Pakistan Ceasefire News: ہندوستان- پاکستان دونوں ہی ممالک میں ہفتہ (10 مئی) کو شام پانچ بجے سے سیز فائرنافذ کیا گیا۔ حالانکہ اس کے 4 گھنٹے کے بعد ہی پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی۔ وہیں اس پر اب جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ عمرعبداللہ نے کہا، “آخری جنگ بندی کا کیا ہوا؟ سری نگرمیں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ سری نگر کے وسط میں ایئرڈیفنس یونٹ نے ابھی ابھی گولی باری شروع کی ہے۔”

سیزفائرکی کہاں ہوئی خلاف ورزی؟

ذرائع کے مطابق، جموں وکشمیر کے ادھم پور، اخنور، نوشیرا، پونچھ، راجوری، میندھار، جموں، آرایس پورہ سیکٹر، سندربنی، ارنیا اورکٹھوعہ میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس درمیان جموں وکشمیر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر کے سری نگرمیں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سرحد پرجموں، آرایس پورہ، سیکٹرمیں پاکستان کی کراس بارڈر فائرنگ کا بی ایس جواب دے رہی ہے۔ ایل اوسی کے اخنور سیکٹرمیں بھی فائرنگ کے حادثات سامنے آئی ہیں۔ فوج اس کے بارے میں لوک فارمیشن سے جانکاری جمع کرنے میں مصروف ہے۔ وہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے سری نگرمیں پوری طرح سے بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کارگل میں بھی بلیک آوٹ کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، 8:50 پردھماکوں کی آواز سنائی دی گئی۔ اس کے بعد گولی باری شروع ہوئی، بعد میں ہوا میں ڈرون دیکھے گئے۔

سیزفائرپرعمرعبداللہ نے کیا کہا؟

اس سے پہلے سیز فائر سے متعلق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا تھا،  “ابھی حال ہی میں تھوڑی دیرپہلے دوبارہ سیزفائر کوقائم کرنے کا اعلان ہوا، اس کا میں دل کی گہرائی سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ آخرکار پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہمارے ڈی جی ایم او کو فون کرکے بات کی۔ دیرآئے، درست آئے۔ جہاں جہاں لوگ زخمی ہیں، ان کا صحیح علاج ہو۔ جہاں جہاں جان گئی ہے، ان لوگوں کی بھرپائی کریں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

7 minutes ago

Chief Justice Surya Kant: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

39 minutes ago