قومی

Indo-Pak Tension: وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تصدیق کی، کہا-فوج کو سخت سے سخت جوابی کارروائی کا دیا گیا ہے حکم

پاکستان نے ایک بار اپنی حرکت دہراتے ہوئے محض چند گھنٹوں کے اندر ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر دی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سخت سے سخت جوابی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس کو بریف کرتے ہوئے کہا ’’بھارت اور پاکستان کے بیچ گزشتہ چند دنوں سے جاری فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے بیچ آج شام جو سمجھوتہ ہوا تھا، پچھلے کچھ گھنٹوں سے پاکستان کی جانب سے سخت خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔‘‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ج’’ہندوستانی فوج جوابی کارروائی کر رہی ہے اور اس سرحدی دراندازی سے نپٹ رہی ہے۔ یہ دراندازی نہایت ہی قابل مذمت ہے اور پاکستان اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان اس صورت حال کو سمجھے اور اس دراندازی کو روکنے کے لیے صحیح کارروائی کرے۔ فوج نے صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور اسے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سخت سے سخت قدم اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔‘‘

اس سے قبل جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرینگر میں دھماکوں کی خبر دیتے ہوئے لکھا ’’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ سرینگر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں‘‘۔ انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’’کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ سرینگر کے مرکز میں ابھی ایئر ڈیفنس یونٹ نے کام شروع کیا‘‘۔

واضح رہے کہ آج شام وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری اور وزارت دفاع، دونوں کی پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا گیا تھا ہندوستان اور پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور مزید بات چیت 12 مئی کو متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

9 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago