ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج شام سے جنگ بندی ہو گئی۔ حالانکہ وزارت خارجہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ’سندھو آبی معاہدہ‘ معطل رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعہ ہندوستان سے رابطہ کیے جانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قائم ہو گیا۔ اس میں کوئی بھی پیشگی شرط یا بعد کی شرط نہیں لگائی گئی ہے۔ سندھو آبی معاہدہ معطل ہے اور دہشت گردی پر ہندوستان کی پوزیشن حسب سابق ہے۔
دی ہندو کی خبر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد تمام قسم کی فضائی آمدورفت کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز (10 مئی 2025) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے یہ اعلان کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا: “ملک کے تمام ہوائی اڈے معمول کی پروازوں کے لیے دستیاب ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔” اتھارٹی کے مطابق، پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے، اور تمام ہوائی اڈے معمول کے فلائٹ آپریشنز کے لیے کھلے ہیں۔
اس سے قبل آج شام ہندوستانی وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ مسری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شام 5 بجے سے زمین، ہوا اور سمندر میں سبھی طرح کی گولی باری اور فوجی کارروائی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہفتہ کی دوپہر فون پر بات کی تھی۔ مسری نے ساتھ ہی بتایا کہ ہندوستان نے اپنی شرطوں پر جنگ بندی کی ہے اور 12 مئی کو دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او پھر سے بات کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…