قومی

Indo-Pak Tension: چند گھنٹوں میں ہی پاکستان نے کر دی جنگ بندی کی خلاف ورزی، سرینگر اور ادھم پور میں سنے گئے دھماکے، جموں، راجستھان، پنجاب اور گجرات کے کئی شہروں میں بلیک آؤٹ

جموں و کشمیر کے سرینگر اور ادھم پور میں دھماکوں کی اطلاعات کے ساتھ ہی ملک کے متعددی سرحدی مقامات پر مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آج شام ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور دونوں ممالک نے اس کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چند گھنٹوں میں ہی اس جنگ بندی کا خلاف ورزی کر دی ہے اور جموں و کشمیر کے سرینگر اور ادھم پور میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

اے این آئی  کی خبر کے مطابق سرینگر میں ہندوستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی پاکستانی ڈرون ناکارہ کیے ہیں اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے سرینگر میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ دریں اثنا پورے جموں، سرینگر، پٹھان کوٹ، ادھم پور، کٹھوعہ، راجستھان کے باڑمیر، جیسلمیر اور پنجاب کے فیروز پور اور مونگا کے ساتھ گجرات کے کچھ میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

پاکستان پھر کر رہا ہے جنگ بندی کی خلاف ورزی

آج شام وزارت دفاع کی پریس بریفنگ ہندوستانی فوج نے واضح کر دیا تھا کہ ہم جنگ بندی کی پابندی کریں گے، لیکن پاکستان کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کی جانکاری دی تھی۔ تاہم تازہ اطلاعات جنگ بندی کے ان اعلانات سے مطابقت نہیں رکھتیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے پھر سے بلا اشتعال طور پر ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

7 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago