عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی گئی گولی باری کی وجہ سے بے قصور لوگوں کی جان جانے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ حکومت اپنے لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔‘‘
مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں پاکستانی گولی باری میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی گولی باری میں متعدد افراد مار گئے
ہندوستانی مسلح افواج نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں 7 مئی کو سرحد کے پار 9 دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 4 روز میں پنچھ، راجوری، جموں اور بارہمولہ سیکٹرس میں پڑوسی ملک کی گولی باری میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور 19 عام شہری مارے گئے۔ پاکستانی گولی باری میں جن 19 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ان میں 12 لوگوں کی موت بدھ کے روز پنچھ میں ہوئی۔ جب کہ جمعہ کو اری اور پنچھ میں دیگر 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کی صبح پاکستانی گولی باری میں ایک سینئر افسر سمیت 5 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔
بے قصور لوگوں کی جان جانے سے مجھے گہرا دکھ ہوا
واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی گئی گولی باری کی وجہ سے بے قصور لوگوں کی جان جانے سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری حکومت اپنے لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔‘‘
معاوضہ کسی پیارے کو کھونے کی بھرپائی نہیں کرسکتا
وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’’حالانکہ کوئی بھی معاوضہ کسی پیارے کو کھونے کی بھرپائی نہیں کرسکتا اور نہ ہی اہل خانہ کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔ لیکن حمایت اور یکجہتی کی علامت کے طور پر تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کی جائے گی۔‘‘ ساتھ ہی عمر عبد اللہ نے کہا کہ ہم دکھ کے اس وقت میں ہر متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن…
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…
دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…
جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…