-بھارت ایکسپریس
ODI World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 اپنی کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ اختتام ہوچکا ہے۔ مشہور ٹورنا منٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ بلو ٹیم نے فائنل مقابلے کو چھوڑ کر ٹورنا منٹ کے سبھی مقابلے اپنے نام کئے۔ حالانکہ فیصلہ کن مقابلے میں جیت حاصل نہیں کرپانے کی وجہ سے اسے مایوسی ہاتھ لگی۔
خیرہندوستانی ٹیم اس ٹورنا منٹ کو چھوڑ کر مستقبل پرتوجہ دینے کے لئے اب تیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستانی کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ ٹیم کے چیف سلیکٹراجیت اگرکر کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے والی ہے۔ اس دوران بورڈ ہندوستانی ٹیم کے آئندہ چار سال کا پلان تیار کرے گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں روہت شرما کی کپتانی پربھی فیصلہ لیا جائے گا۔ موجودہ وقت میں وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں۔ میٹنگ میں ان سے وائٹ بال (سفید گیند) کی کمان لی جاسکتی ہے اورمستقبل کے کپتان کے بارے میں غورہوسکتا ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روہت شرما نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ ٹی-20 فارمیٹ میں ان کے نام پرغور نہیں کئے جانے سے وہ بالکل بھی ناراض ہیں۔ وہیں سلیکٹرس گزشتہ ایک سال سے مسلسل نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روہت شرما کی موجودہ عمر 36 سال ہے۔ کرکٹ کے میدان میں فٹنس بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بڑھتی عمر کے سبب ہندوستانی کپتان جلد ہی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ فی الحال ریٹائرمنٹ سے متعلق انہوں نے اپنا کوئی بیان نہیں دیا ہے اورنہ ہی اس سے متعلق کچھ شیئر کیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…