اسپورٹس

PAK vs AUS 3rd T20 Result: آسٹریلیا نے کیا پاکستان کا کلین سویپ،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں7 وکٹوں سے دی شکست ، ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیت لی

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہوبارٹ کے بیلریو اوول میں کھیلا گیا۔ 18 نومبر  کو کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف ملا تھا ،جو اس نے صرف 11.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر دیا۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ،جو پاکستان نے 2-1 سے جیت لی تھی۔ اب پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رینچز میں آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے برتری حاصل کی۔ اسٹونیس نے صرف 27 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے، جس میں پانچ چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  وہیں کپتان جوش انگلش نے 24 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیک فریزر میک گرک نے بھی 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا رہا۔ ایک وقت پاکستان کا سکور 6.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 61 رنز تھا۔ لیکن اس کے بعد پاکستان نے رفتار کھو دی اور اس کی آخری 9 وکٹیں صرف 57 رنز پر گر گئیں۔ پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز 28 گیندوں پر بنائے ،جس میں چار چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم کے علاوہ صرف وکٹ کیپر حسیب اللہ خان (24)، شاہین آفریدی (16*) اور عرفان خان (10) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

14 minutes ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

28 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو کھو ورلڈ کپ کا پہلا چیمپئن بنا بھارت، نیپال کو شکست دے کر رقم کی تاریخ،پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…

30 minutes ago

Attack on Saif Ali Khan: حملہ آور کو نہیں معلوم تھا کہ وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو رہا ہے… اجیت پوار کا بڑا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…

2 hours ago