سیاست

Gangster Anmol Bishnoi Arrested: لارنس بشنوئی کا بھائی انمول حراست میں،امریکہ میں پولیس کر رہی ہے تفتیش

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکہ میں پکڑا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انمول کو کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے کچھ عرصہ قبل انمول کی اپنے ملک میں موجودگی کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے انمول بشنوئی کی حوالگی کی تجویز بھیجی۔ یہ واقعہ چند روز بعد منظر عام پر آیا۔ انمول بشنوئی کو کچھ ہائی پروفائل جرائم بشمول سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ اور بابا صدیقی قتل کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول کو امریکہ سے بھارت کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انمول کو بھارت لانے کی کوششوں  کا اثرابھی نظر آنے لگا ہے۔ یہ کارروائی انمول کے خلاف جاری مقدمات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

لارنس بشنوئی کے بھائی انمول اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی پولیس کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) سے متعلق مقدمات کی خصوصی عدالت نے دو ہفتے قبل انمول بشنوئی کی گرفتاری کے لیے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے بتایا تھا کہ انمول ان کے ملک میں موجود ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

10 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

35 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

58 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago