اسپورٹس

PM Modi With Team India: فائنل میں شکست کے بعد پی ایم مودی ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم پہنچے، کھلاڑیوں کا بڑھایا حوصلہ

PM Modi With Team India: ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے کندھے جھک گئے۔ کپتان روہت شرما سے لے کر کنگ وراٹ کوہلی یا فاسٹ بولر محمد سراج تک، سب کی آنکھیں اداسی سے بھر گئیں۔ ادھر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ ٹرافی دینے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ڈریسنگ روم پہنچے۔

آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کافی افسردہ تھے۔ اس دوران پی ایم مودی پہنچے اور سب سے پہلے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی سے ملے اور کہا کہ شکست کے بعد مایوس نہ ہوں۔ انہوں نے دونوں کو بتایا کہ جیت اور ہار کھیل میں چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت محنت کی اور دس میچ جیت کر بھارت کو فائنل میں پہنچایا، یہ آپ کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اس دوران انہوں نے ٹیم انڈیا کے کوچ راہل ڈریوڈ سے بھی ملاقات کی اور ان کی محنت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں- T20 Series: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع نہ ملنے پر یوزویندر چہل نے ایسے کیا اپنے ردعمل کا اظہار

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم کے ہر کھلاڑی اور کوچ سے ملاقات کی۔ انہوں نے رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ کے ساتھ گجراتی زبان میں بات کی۔ یہی نہیں کے ایل راہل سے لے کر شوبمن گل، سوریہ کمار یادو، کلدیپ یادو تک ان کے شاندار کھیل کے لئے پی ایم مودی نے سبھی کی  تعریف کی۔ یہی نہیں جب وزیر اعظم فاسٹ بولر محمد شامی کے پاس پہنچے تو انہوں نے شامی کو گلے لگا لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شکست کے بعد شامی کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔ شامی نے پورے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے شاندار گیند بازی کی۔

ٹیم انڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ انہیں اس مشن کے لیے دوبارہ کوشش کرنی چاہیے۔اس دوران پی ایم مودی نے ہندوستانی ٹیم سے کہا کہ جب وہ فری رہے تو ان سے ملیں۔ انہوں نے پوری ٹیم انڈیا کو چائے پر مدعو بھی کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ٹیم انڈیا نے فائنل سے پہلے اپنے تمام دس میچ جیتے تھے۔ ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ محمد شامی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

58 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

3 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

5 hours ago