بین الاقوامی

Hamas Israel War:اسرائیلی فوج نے فری لانس صحافی میروت العزہ کو کیا گرفتار

اسرائیلی فوج کی ویشیحانہ بمباری نے غزہ میں جو دہشت مچارکھی ہے اس نے دنیا کے بے ضمیر حکومتوں کے دل بھی نہیں ملائم کرسکی۔ یہ اقتدار اور مفاذ پرست حکمراں آخر کس دن کا انتظار کررہیں ہیں۔

 Hamas Israel War: اسرائیلی فوج نے امریکی نیوز چینل این بی سی نیوز کے لیے کام کرنے والے فلسطینی فری لانسر میروت العزہ کو حماس تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا  ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد این بی سی نیوز نے میروت کے ساتھ اپنے تمام معاہدے ختم کر دیے ہیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق مشرقی یروشلم میں رہنے والے میروت العزہ کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق چار فیس بک پوسٹس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  میروت نے فیس بک پوسٹ میں کیا لکھا تھا اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ 45 سالہ العزہ نے ان پوسٹوں میں کیا لکھا ہے، لیکن یروشلم پوسٹ کے مطابق پولیس نے یروشلم مجسٹریٹ کورٹ میں ایک سماعت کے دوران میروت کو “شہریوں کے خلاف ہونے والی خوفناک کارروائیوں کو اکسانے اور اس کی تعریف کرنے” کے طور پر بتایا ہے۔

این بی سی نے کیا کہا؟

این بی سی نیوز نے کہا کہ میروت اب ان کے ساتھ کام نہیں  کررہی ہیں ۔ این بی سی کے ترجمان نے کہا، “ہم نے حال ہی میں میروت کو بطور فری لانس رکھا، ہمارے پاس اس کی ذاتی اور سوشل میڈیا کی معلومات کے بارے میں معلومات نہیں تھیں، جو کہ اسرائیلی تحقیقات کی بنیاد ہے۔”

پیر پر فون نمبر لکھ کردی گرفتاری

میروت کو  این بی سی نے فری لانس پروڈیوسر کے طور پر رکھا تھا۔ نیویارک پوسٹ نے این بی سی چینل کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ این بی سی نیوز میروت کے ساتھ کام کرنے کے لیے ان کے ماضی کے کام کا جائزہ لے رہا ہے۔ لیکن ایسا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ  میروت العزہ پولیس کے پاس گرفتاری دینے آئی تھی ۔ اس کے لیے وہ پہلے ہی اپنا ذہن بنا چکی تھی۔ وہ اپنے موبائل کے بغیر پولیس کے پاس پہنچ گئی تھی۔ لیکن وہ اپنے پیروں پر لکھا ہوا فون نمبر لے کر آئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

11 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago