قومی

ED Raid: کانگریس امیدوار جی وویکانند کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، حال ہی میں بی جے پی سے ہوئے تھے الگ

ED Raid: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے چنور اسمبلی سے کانگریس امیدوار جی وویکانند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ جی وویکانند نیوز چینل V6 تیلگو کے مالک ہیں۔ جی وویکانند کانگریس سے پہلے بی جے پی میں تھے لیکن پارٹی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جی وویکانند کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ کانگریس نے انہیں چنور سیٹ سے اسمبلی انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔

جی وویکانند نے 2013 میں بی آر ایس میں کی تھی شمولیت اختیار

آپ کو بتا دیں کہ سابق ایم پی جی وویکانند طویل عرصے سے کانگریس میں تھے۔ وویکانند نے 2013 میں کے سی آر کی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی، لیکن اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو کر انہوں نے بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ تاہم، وہ چند سالوں کے بعد بی آر ایس میں شامل ہو گئے۔

کے سی آر سے ناراض ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے

جب کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا تو وہ ناراض ہو گئے اور بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی میں رہتے ہوئے جی وویکانند نے 2020 میں ڈبک اور 2021 میں حضور آباد ضمنی انتخابات میں ایک اہم رول ادا کیا، ان دونوں سیٹوں کو کے سی آر کی گرفت سے نکال کر بی جے پی کے پالے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں- Uttarkashi Tunnel Accident: اترکاشی ٹنل میں پھنسے مزدوروں کی پہلی ویڈیو منظر عام پرآئی، سرنگ کے اندر ملبے سے چھ انچ چوڑی پائپ لائن ڈالی گئی

لیکن اب ایک بار پھر جی وویکانند نے  بی جے پی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے یکم نومبر 2023 کو اپنا استعفیٰ بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی کو بھیج دیا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ یہ کام بھاری دل کے ساتھ کر رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

45 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago