علاقائی

AAP MLA Gurpreet Gogi dies: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت گوگی کی مشتبہ حالات میں موت، فیملی کا دعویٰ، غلطی سے خود کو ماری گولی

لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ مغربی حلقے سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے گرپریت گوگی بسی کی جمعہ کی رات موت ہو گئی۔ گولی لگنے سے زخمی ایم ایل اے کو دیر رات ڈی ایم سی اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حالانکہ، ایم ایل اے کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے غلطی سے خود کو گولی مار لی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جسکرن سنگھ تیجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “خاندان کے افراد کے مطابق، انہوں نے غلطی سے خود کو گولی مار لی اور ان کے سر میں گولی لگی۔ گرپریت گوگی کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ان کی لاش کو ڈی ایم سی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔‘‘

اس کے علاوہ، ڈی سی پی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی۔ ڈی سی پی نے مزید کہا، ’’پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔‘‘

حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی آدھی رات کے قریب پیش آیا اور ڈی ایم سی اسپتال پہنچنے پر ایم ایل اے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایم ایل اے کی موت کی تصدیق ضلع اے اے پی کے صدر شرن پال سنگھ مکڑ اور پولیس کمشنر کلدیپ سنگھ چہل نے کی۔ ڈی سی پی جسکرن سنگھ نے کہا، ’’یہ واقعہ آدھی رات کے قریب پیش آیا اور جب انہیں ڈی ایم سی اسپتال لایا گیا تو اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘

گوگی نے 2022 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لدھیانہ اسمبلی انتخابات کے دوران دو بار کانگریس کے ایم ایل اے رہ چکے بھرت بھوشن آشو کو شکست دی۔ ان کی اہلیہ سکھ چین کور گوگی نے بھی میونسپل انتخابات میں حصہ لیا، لیکن وہ کانگریس کے امیدوار اندرجیت سنگھ انڈی سے ہار گئیں۔

اگست 2024 میں، گرپریت بسی گوگی نے بدھا نالہ میں ایک پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد کو توڑ دیا تھا۔ اس کا سنگ بنیاد انہوں نے 2022 میں رکھا تھا۔

گوگی نے پروجیکٹ میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اسپیکر سندھوان نے عآپ ایم ایل اے کی شکایات کے جواب میں صفائی کے پروجیکٹ میں کسی بھی رکاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔

اپنی موت سے پہلے، جمعہ کے روز، انہوں نے قدیم شیتلہ ماتا مندر کا بھی دورہ کیا تھا اور عقیدت مندوں سے وعدہ کیا کہ وہ دو دن قبل مندر سے چاندی چرانے والے چوروں کے گروہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

HMPV Virus: آسام میں HMPV وائرس کا کیس ملنے سے خوف  کا ماحول، 10 ماہ کا بچہ متاثر، ہندوستان میں مریضوں کی  تعداد  15 ہوئی

چین میں انسانی میٹاپنیووائرس (HMPV) کی وجہ سے اس بیماری کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔…

11 minutes ago

Hardik Pandya: کیا ہاردک پانڈیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سے بھی باہر ہو جائیں گے؟

اگر ہم 2025 کی چمپیئنز ٹرافی کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا اور نتیش کمار…

40 minutes ago

Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سیٹ پر کبھی کانگریس کا تھا غلبہ، AAP کو ہیٹرک کی امید، اے آئی ایم آئی ایم کر سکتی ہے کھیل؟

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔…

1 hour ago

All India Weather Update: ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث ملک بھر میں بدلا موسم کا مزاج، ہلکی بارش اور دھند کا الرٹ جاری

جونپور میں بھی شدید دھند اور سردی کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

Leveraging innovation for the common good: رفاہِ عام کے لیے جدت کا سہارا

نیکسَس سے تربیت یافتہ  افراد کی اسٹارٹ اپ کمپنی’ ڈی ورس‘  ’یو وی اسٹرلائزر ‘…

3 hours ago