اسپورٹس

AFG vs AUS T20 World Cup: افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 بار کی چمپئن آسٹریلیا کو 21 رنز سے  دی شکست

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ افغانستان نے 7 بار کی چمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دی ہے۔ سپر ایٹ میچ میں افغانستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا  کی ٹیم 127 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے گلاب الدین نائب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ نوین الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ اس دوران اوپنر گرباز نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ابراہیم زدران نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے۔ اس دوران آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے افغانستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

افغانستان کے  خلاف آسٹریلیا کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ وہ 19.2 اوورز میں 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان مچل مارش 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونیس 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ رن اسکور نہیں کرپائے ۔ مارکس اسٹونیں 11  رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو ویڈ 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے باؤلرز کی زبردست کارکردگی

افغانستان کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ گلاب الدین نائب نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے 1 اوور میں صرف 1 رن دیا اور 1 وکٹ حاصل کی۔ کپتان راشد خان اور عمرزئی نے بھی ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 7 بار کی عالمی چمپئن رہی ہے

آسٹریلوی ٹیم 7 مرتبہ عالمی چمپئن ہے۔ آسٹریلیا نے 2021 میں T20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago