بین الاقوامی

43 Palestinians killed in Israeli attacks in Gaza: شمالی غزہ شہر میں الشطی پناہ  گزین کیمپ اور Tuffah پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہوئی

وفا کی رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ہفتے کے روز شمالی غزہ شہر میں الشطی پناہ  گزین کیمپ اور Tuffah محلے  پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایک فلسطینی شخص، جسے اسرائیلی فوجیوں نے بکتر بند گاڑی سے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتھا،  علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

غزہ شہر کے دو الگ الگ علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 43 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فلسطینی طبی ذرائع نے سنیچر کو خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا، “اسرائیلی جنگی طیاروں نے الشطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 18 فلسطینی  ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔”طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری دفاع کی ٹیمیں اب بھی ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیمپ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے الشطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ ، اس حملہ میں سات مکانات تباہ ہو گئے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز ایک اور واقعے میں غزہ شہر کے شمال مشرق میں واقع الطفہ میں گھروں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران کم از کم 24 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کے دو فوجی ڈھانچوں پر حملہ کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک ان کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔رعد سعد جن کی شناخت حماس کے چیف آف آپریشنز کے طور پر کی گئی تھی، خیال کیا جاتا تھا کہ وہ مارچ میں اسرائیلی چھاپے کے دوران غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں موجود تھے ۔

غزہ میں صحت کے حکام نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جمعرات تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 37,431 ہو گئی ہے ،جب کہ 85,653 دیگر زخمی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hina Khan Breast Cancer: حنا خان کو ہوا بریسٹ کینسر، کہا- تیسری اسٹیج پر ہوں، میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوں

اداکارہ حنا خان کوبریسٹ کینسرہوا ہے۔ ان کا کینسراسٹیج تھری پرہے۔ وہ اس کا علاج…

15 seconds ago

DATING APP SCAM Delhi: دہلی میں ڈیٹنگ ایپ گھوٹالے کا پردہ فاش، شکرپور تھانہ علاقے سے پکڑے گئے یہ مجرم

ایک شخص کو جیون ساتھی کی ضرورت تھی تو ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ایپ پر…

2 mins ago

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین پانچ ماہ بعدرانچی جیل سے ہوئے رہا ، زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے ملی تھی ضمانت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر…

5 mins ago

Mamata Banerjee on Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر ممتا بنرجی نے کیا مسرت کا اظہار، کہا- ویلکم بیک

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں…

21 mins ago

Bigg Boss Contestants Fake Marriage: بگ باس کے ان کنٹسٹنٹ نے ٹی آر پی کے لئے  رچائی  فرضی شادی کا ڈرامہ

اس فہرست میں پہلا نام راکھی ساونت کا ہے۔ راکھی ساونت لوگوں کو بیوقوف بنانے…

40 mins ago