علاقائی

NEET-UG Paper Leak Case: ملک بھر میں طلبہ کا جاری احتجاج، NEET امتحان میں بے قاعدگیوں کی جانچ سی بی آئی کرے گی،

NEET (UG) پیپر لیک کے معاملے پر امیدواروں کے ملک گیر احتجاج کے درمیان، وزارت تعلیم نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور اب NEET UG امتحان 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جامع جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے UGC-NET کا امتحان بھی CBI کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

طلباء نے  کیا یہ مطالبہ

آپ کو بتا دیں کہ امیدوار این ای ای ٹی امتحان میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ادھر امیدواروں نے معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے گئے ہیں۔ امتحان میں شریک ہونے والے 10 طلباء کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی تھی اور بہار پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لیکن ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے

اس کے ساتھ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی جائے۔ طلبا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے پورے معاملے کی سی بی آئی اور ای ڈی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار امتحان کی منسوخی کے نتائج سے بخوبی واقف ہیں لیکن ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

جانئے امیدواروں نے درخواست میں کیا کہا؟

درخواست میں  امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ سال 2024 کے NEET-UG امتحان میں بہت سی دیگر بے ضابطگیاں ہوئیں، خاص طور پر امیدواروں کو سوالیہ پرچہ فراہم کرنے میں افسران کی جانب سے شدید لاپرواہی کی گئی۔ امیدواروں نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ امیدواروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ‘کچھ جگہوں پر سوالیہ پرچوں کے غلط سیٹ تقسیم کیے گئے اور بعد میں واپس لے لیے گئے’۔

دوسری جانب امیدواروں کی جانب سے احتجاج بھی جاری ہے۔ دریں اثناء حکومت امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ سنگھ کو ہفتہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب ریٹائرڈ آئی اے ایس پردیپ سنگھ این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

2 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

5 hours ago