مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں واقع جل آڈیٹوریم میں 21 جون سے تین روزہ انڈین جرنلزم فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 23 جون تک جاری رہے گی۔ پروگرام میں مختلف سیشنزمیں صحافت سے متعلق مسائل پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی جا ئے گی۔ جس میں میڈیا کے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
پروگرام میں چیئرمین اوپیندر رائے شرکت کریں گے
اسی سلسلے میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے کو بھی انڈین جرنلزم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا ہے۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے آج پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جہاں وہ ڈسکشن سیشن میں ‘بھارت اور میڈیا کا مستقبل’ پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے شام 4 بجے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
آج فیسٹیول کا آخری دن ہے
اندور میں منعقد ہونے والے انڈین جرنلزم فیسٹیول کا آج آخری دن ہے۔ پروگرام شام کو ایک ڈسکشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
بھارت ایکسپریس
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…